طلاق

طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم

فتوی نمبر :
792
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم

السلام علیکم
مفتی صاحب ایک مسئلہ ہے ایک شخص کو طلاق کے بہت زیادہ وسوسے اتے ھیں کبھی کبھی بغیر اواز کے ہونٹ اور زبان ہل جاتی ہے کیا زبان اور ہونٹ ہلانے سے طلاق کا کیا حکم ہے کیا زبان کی حرکت سے طلاق واقع ہو جاتی ہے کہ نہیں رہنمای کر دیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ طلاق کے واقع ہونے کے لیے زبان سے طلاق کے الفاظ کا واضح تلفظ (ادا کرنا) ضروری ہوتا ہے، صرف دل میں طلاق کا خیال آنا، یا وسوسہ ہونا، یا زبان و ہونٹوں کی بے آواز حرکت ہونا،ان سب سے طلاق واقع نہیں ہوتی،جب تک کہ طلاق کے الفاظ ادانہ کیے جائیں،لہذا پوچھی گئی صورت میں سائل کے ذہن میں صرف طلاق کے خیالات یا وسوسے آنا، یا زبان و ہونٹوں کی ہلکی حرکت ہونا،ان سب صورتوں میں اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بشرطیکہ اس نے زبان سے طلاق کے الفاظ واضح طور پر ادا نہ کیے ہوں۔

حوالہ جات

*صحيح البخاري:(145/3،رقم الحديث:2528،ط:دارطوق النجاة*)
عن أبي هريرة قال: قال النبي ﷺ: إن الله تجاوز لي عن أمتي ما وسوست به صدورها، ما لم تعمل أو تكلم.

*الشامية:(230/3،ط:دارالفكر)*
قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر، وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة وإشارة الأخرس والإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق هكذا كما سيأتي.وبه ظهر أن من تشاجر مع زوجته فأعطاها ثلاثة أحجار ينوي الطلاق ولم يذكر لفظا لا صريحا ولا كناية لا يقع عليه كما أفتى به الخير الرملي وغيره، وكذا ما يفعله بعض سكان البوادي من أمرها بحلق شعرها لا يقع به طلاق وإن نواه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 792کی تصدیق کریں
6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • ميسج كے ذریعے طلاق دینا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو میسج میں "میں نے تجھے آزاد کیا" لکھ کر فورا مٹا دیا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • نشہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل کے گرنے کی وجہ سے زائد الفاظ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • اگر کسی نے طلاق دی اور تعداد یاد نہ ہو

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • عدالتی طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وائس میسج میں دی گئی طلاق کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق واقع ہونے کے لیے طلاق نامہ پر دستخط ضروری نہیں ہے

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق احسن ،طلاق حسن اور طلاق بدعی کی تفصیلات

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • مجنون کی طلاق کاحکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "تم مجھے چھوڑ دو یامیں تمہیں چھوڑ رہاہوں "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق واقع ہونے کے لیے طلاق نامہ پر دستخط ضروری نہیں

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • والدین کے حکم پر بیوی کو طلاق دینا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • لڑائی کے دوران عورت کو تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات