سنت رسول ﷺ

موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنے اور واش روم لے جانے کا حکم

فتوی نمبر :
772
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / سنت رسول ﷺ

موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنے اور واش روم لے جانے کا حکم

قران پاک کو ایپلیکیشن کے ذریعے سے ڈاؤن لوڈ کرنا کیسا ہے؟ اور اگر قران کریم موبائل میں ہو تو جیب میں رکھ کر واش روم جانا کیسا ہے؟اور موبائل میں قران کریم کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانے کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ قرآنِ مجید کو موبائل یا دیگر ڈیجیٹل آلات میں محفوظ کرنا شرعاً جائز ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں، لہٰذا اگر موبائل میں قرآنِ مجید ڈاؤن لوڈ ہو اور اس کی اسکرین بند ہو (یعنی آیاتِ قرآنیہ ظاہر نہ ہوں) تو موبائل کو واش روم میں لے جانا جائز ہے۔
البتہ اگر موبائل کی اسکرین پر قرآن کی آیات کھلی ہوں تو ایسی حالت میں موبائل کو واش روم لے جانا بھی مناسب نہیں۔
نیز موبائل میں اسکرین پر جہاں آیات لکھی ہوں،اس جگہ کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں ۔

حوالہ جات

الدر المختار مع ردالمحتار:(173/1،ط دار الفكر )*
(و) يحرم (به) أي: بالأكبر(وبالأصغر) مس مصحف، أي: ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة به يفتى.(قولہ ای ما فیہ آیة الخ)۔۔۔۔۔ قال ح: لكن لا يحرم في غير المصحف إلا بالمكتوب: أي موضع الكتابة.

*الھندیة:(322/5،ط:دار الفكر)*
"ولو محا لوحا كتب فيه القرآن واستعمله في أمر الدنيا يجوز، وقد ورد النهي عن محو اسم الله تعالى بالبزاق، كذا في الغرائب.

*ردالمحتار: ( 178/1،ط: دار الفكر*
قوله: رقية إلخ) الظاهر أن المراد بها ما يسمونه الآن بالهيكل والحمائلي المشتمل على الآيات القرآنية، فإذا كان غلافه منفصلا عنه كالمشمع ونحوه جاز دخول الخلاء به ومسه وحمله للجنب. ويستفاد منه أن ما كتب من الآيات بنية الدعاء والثناء لا يخرج عن كونه قرآنا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 772کی تصدیق کریں
10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قبر کی مٹی پاؤں سے برابر کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • تعزیت کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • مسنون ولیمہ

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • وہ مقامات جہاں سلام کرنا منع ہے

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • جنازہ دیکھ کر کھڑے ہونا

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • عاشورہ کے دن غسل کرنے اورآبِ زم زم کے پانی کا دنیا کے پانیوں میں شامل ہونے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • وعدہ ہبہ (گفٹ)کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • حائضہ عورت کےلیے قرآن کی تلاوت اور چھونے کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • بیت الخلاء میں بات کرنا

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • زندہ اور مردوں کے لیے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • مہمان نوازی کے فضائل

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنے اور واش روم لے جانے کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات