جب میں ایک سال کا تھا تو میری خالہ نے مجھے ایک مرتبہ دودھ پلایا تھا ،اس وقت میری والدہ مارکیٹ گئی تھی ،والدہ نے کہا کہ تم میرے نہ ہونے کی وجہ سے رو رہے تھے توتم کو چپ کرانے کے لیے تمہاری خالہ نے ایک مرتبہ پندرہ منٹ تک دودھ پلایا تھا ۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا میرا نکاح اسی خالہ کی بیٹی کے ساتھ ہوسکتا ہے ؟
برائے مہربانی قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔
پوچھی گئی صورت میں آپ نے چونکہ اپنی خالہ کا دودھ پیا ہے، اس وجہ سے خالہ کی بیٹی آپ کی رضاعی بہن بن چکی ہے ،لہذااس کے ساتھ آپ کا نکاح درست نہیں ۔
مسند أحمد:(4/ 293 ،رقم الحديث : 2490،ط: مؤسسة الرسالة )
عن جابر بن زيد، عن ابن عباس: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أريد على ابنة حمزة أن يتزوجها فقال: " إنها ابنة أخي من الرضاعة، وإنه يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب " .
الهداية :(1/ 218، ط: دار احياء التراث العربي )
وكل صبيين اجتمعا على ثدي امرأة واحدة لم يجز لأحدهما أن يتزوج بالأخرى " هذا هو الأصل لأن أمهما واحدة فهما أخ وأخت " .
الهندية:(1/ 343، ط:دارالفكر)
يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا حتى أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت رضيعا أو ولد لهذا الرجل من غير هذه المرأة قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا فالكل إخوة الرضيع وأخواته .