اگر کسی بالغ لڑکے نے کسی غیر شادی شدہ بالغ لڑکی کے پستان کو چوسا اور دودھ نکل آیا اور پیا اور اس کے بعد ان دونوں نے شادی کی تو کیا یہ شادی جائز ہے، یا ناجائز ؟
واضح رہے کہ مدتِ رضاعت (دو سال) کے بعد کسی عورت کا دودھ پینا ناجائز اور حرام ہے، لیکن اگر کوئی اس مدت کے بعد دودھ پی بھی لے تو اس سے رضاعت کا رشتہ ثابت نہیں ہوتا، جب رضاعت ثابت نہ ہو تو نکاح میں کوئی حرج نہیں رہتا، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں شادی کرنا جائز ہے۔
*مصنف عبد الرزاق: (رقم الحديث:11451،ط: المجلس العلمی)*
عن علي قال: «لا رضاع بعد الفصال، ولا يتم بعد الحلم، ولا صمت يوم إلى الليل، ولا طلاق قبل النكاح.
*المحيط البرهاني (3/ 69،ط:دارالکتب العلمیة)*
والرضاع الموجب للتحريم ما كان في حالة الصغر دون الكبر قال عليه السلام: «الرضاع ما أنبت اللحم وأنشز العظم» وقال عليه السلام: «لا رضاع بعد الفصال» ولأن الحرمة بالرضاع من حيث إنه سبب للنشوء والزيادة، وذلك في حالة الصغر؛ لأن الصغير لا يتربى بغيره بخلاف الكبير
*الشامية: (202،ط:دارالفكر)*
ولم يبح الارضاع بعد مدته) لانه جزء
آدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح.