کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس طرح جمعہ وعیدین کا خطبہ بیٹھ کر سننا بہترہے تو کیااس طرح نکاح کا خطبہ بھی بیٹھ کر سننا چاہیے
جی ہاں ! نکاح کا خطبہ بھی جمعہ کے خطبے کی طرح بیٹھ کر توجہ سے سنناچاہیے ۔
الدر المختار: (2/ 159،ط:دارالفكر)
«يجب الاستماع لسائر الخطب كخطبة نكاح وخطبة عيد وختم على المعتمد.»
بدائع الصنائع: (1/ 263، ط: دار الكتب العلمية )
وكذا السنة في حق القوم أن يستقبلوه بوجوههم؛ لأن الإسماع والاستماع واجب للخطبة وذا لا يتكامل إلا بالمقابلة .