طلاق

"تم مجھے چھوڑ دو یامیں تمہیں چھوڑ رہاہوں "کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
542
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تم مجھے چھوڑ دو یامیں تمہیں چھوڑ رہاہوں "کہنے سے طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر سے کل کسی بات پر لڑائی ہوئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ تم مجھے چھوڑ دو یا میں تمہیں چھوڑ رہا ہوں ۔
اب میں پوچھنا یہ چاہتی ہوں کہ ان الفاظ سے ایک ساتھ طلاق ہوئی ہے یا ایک ہوئی کہ نہیں میں اس بات سے بہت پریشان ہوں ۔
براہ کرم ! جواب دیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ لفظ "چھوڑنا "ہمارے عرف میں طلاق صریح ہے، لہذا طلاق کی نیت ہو یا نہ ہو اس سے ایک طلا ق رجعی واقع ہوگئی ہے، اب عدت کے دوران آپ کا شوہر دوبارہ رجوع کرسکتا ہے ،البتہ اگر عدت گزر گئی تو پھر نئے مہر کے ساتھ تجدید نکاح کرنا ہوگا۔

حوالہ جات

الهداية:(2/ 254، ط: دار احياء التراث العربي
وإذا طلق الرجل امرأته ‌تطليقة ‌رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} .

الدرالمختار :(3/ 300، ط:دارالفكر)
«ففي حالة الرضا) أي غير الغضب ‌والمذاكرة (‌تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرا (على نية) للاحتمال والقول له بيمينه في عدم النية ويكفي تحليفها له في منزله، فإن أبى رفعته للحاكم فإن نكل فرق بينهما مجتبى.
(وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا (وفي مذاكرة الطلاق) يتوقف (الأول فقط) ويقع بالأخيرين وإن لم ينو .

آپ کے مسائل اوران کا حل :۶، ۴۳۹، ط:لدھیانوی کراچی )
میں تمہیں چھوڑ رہا ہوں سے ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 542کی تصدیق کریں
15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • ميسج كے ذریعے طلاق دینا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو میسج میں "میں نے تجھے آزاد کیا" لکھ کر فورا مٹا دیا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • نشہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل کے گرنے کی وجہ سے زائد الفاظ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • اگر کسی نے طلاق دی اور تعداد یاد نہ ہو

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • عدالتی طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وائس میسج میں دی گئی طلاق کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق واقع ہونے کے لیے طلاق نامہ پر دستخط ضروری نہیں ہے

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق احسن ،طلاق حسن اور طلاق بدعی کی تفصیلات

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • مجنون کی طلاق کاحکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "تم مجھے چھوڑ دو یامیں تمہیں چھوڑ رہاہوں "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق واقع ہونے کے لیے طلاق نامہ پر دستخط ضروری نہیں

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • والدین کے حکم پر بیوی کو طلاق دینا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • لڑائی کے دوران عورت کو تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات