معاملات / مالی معاوضات /

لہسن کی مقدار کم نکلنے کی صورت

فتوی نمبر : 406 0000-00-00 110 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بایع نے مشتری کو چار ہزار کلو لہسن دیا مشتری نے آدھے سے زیادہ قیمت بھی ادا کی مشتری نے بایع سے لہسن وصول کی اور راستے میں کسی کانٹے پر لہسن کو تولا اور اس کے بعد بایع کو فون کی کہ اس کا وزن کم ہے اب اس میں ایک سال گزر چکا ہے بایع بار بار پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں اور مشتری اب کہتا ہے کہ اس کا وزن کم تھا اور ابھی ریٹ بھی گر چکا ہے لہسن کا میں بقیہ پیسے نہیں دے سکتا اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر بائع(بیچنے والا) دعویٰ کرتا ہے کہ لہسن چار ہزار کلو پورا تھا تو اس پر لازم ہے کہ اس پر کوئی ثبوت یا گواہ پیش کرے اور اگر وہ گواہ پیش نہ کر سکا تو مشتری (خریدار) پر قسم لازم ہوگی، اگر مشتری قسم اٹھا لے کہ لہسن چار ہزار کلو سے کم تھا تو مشتری پر اس کے بقدر قیمت لازم ہوگی، لیکن اگر مشتری قسم سے انکار کر دے یا بائع ثبوت پیش کر دے تو دونوں صورتوں میں مشتری پر لہسن کی پوری قیمت لازم ہوگی۔ بہرحال اس میں بہتر یہ ہے کہ کسی انصاف پسند اور تجربہ کار شخص کو منصف بنا کر اس سے اپنا فیصلہ کروا لیا جائے ۔

*مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح :(6/ 445)* عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " الْبَيِّنَةُ عَلَى الْمُدَّعِي، وَالْيَمِينُ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ " رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. *الشامية :(4 / 542،ط: دارالفکر)* "(وإن باع صبرةً على أنها مائة قفيز بمائة درهم وهي أقل أو أكثر أخذ) المشتري (الأقل بحصته) إن شاء (أو فسخ)؛ لتفرق الصفقة، وكذا كل مكيل أو موزون ليس في تبعيضه ضرر. (وما زاد للبائع) لوقوع العقد على قدر معين".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اور کمپیوٹر پر گیم کھیلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ظہر کے وقت سے دس منٹ پہلے چاشت کی نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہونے والا کتنی دیر قیام کرے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کی ہر رکعت میں تسميہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکارکی طرف سے مہینےمیں دو چھٹیاں ملنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کو قرآن کا نسخہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفل نماز میں متعدد نمازوں کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نقد پر بیچی ہوئی گاڑی کو واپس قسطوں پر خریدنےکا حکم