ایک عورت نے باوجود اس کے کہ شوہر اس بیوی کے حقوق ادا کرتا ہے، عدالت سے خلع طلب کیا، عدالت نے خلع دے دیا، اس کے 5 ماہ بعد بیوی شوہر کے گھر آ گئی، اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا بیوی شوہر کے ساتھ ازدواجی حیثیت سے رہ سکتی ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔
واضح رہے کہ خلع کے لیے شوہر کی رضامندی ضروری ہے، لہذا اگر شوہر نے عدالتی خلع کے فیصلہ کو زبانی یا تحریری رضامندی کے ساتھ قبول کیا ہو تو شرعاً چونکہ خلع ایک طلاق بائن کے حکم میں ہے، اس لیے ایسی صورت میں نکاح ختم ہوچکا ہے، دونوں کا میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنے کے لئے باہمی رضامندی سے نئے مہر اور شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے ایجاب وقبول کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے، لیکن اگر عورت نے شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالت سے خلع لیا ہو اور شوہر نے عدالتی خلع پر رضامندی ظاہر کی ہو ، نہ ہی شوہر نے اس کو طلاق دی ہو تو ایسی صورت میں نکاح برقرار ہے، دونوں کا میاں بیوی کی طرح رہنا جائز ہے۔
الشامية : (3/ 440، ط: دارالفكر) فقالت: خلعت نفسي بكذا، ففي ظاهر الرواية لا يتم الخلع ما لم يقبل بعده. بدائع الصنائع: (3/ 145،ط: دارالكتب العلمية ) وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول.