طلاق

طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم

فتوی نمبر :
321
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم

السلام و علیکم
اگر شوہر نے پوری مجلس میں کہا کہ میں خود سے طلاق نہیں دوں گا ہاں لیکن جس دن اس نے ( بیوی نے ) خود کہا کہ میں نہیں رہنا چاہتی میں اسی وقت چھوڑ دوں گا چاہے آج کہے یا بیس سال کے بعد۔۔۔۔ بیوی نے پھر اسی مجلس میں سب کے سامنے بولا کہ میں نے نہیں رہنا تو شوہر نے بولا کے ٹھیک ہے تم جاؤ۔
کیا اس صورت میں عورت کو طلاق ہوئی ہے..؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

"ٹھیک ہے تم جاؤ‘‘ طلاق کے کنائی الفاظ میں سے ہے، اگرچہ ان سے نیت کے بغیر طلاق واقع نہیں ہوتی، لیکن پوچھی گئی صورت میں بحث کے دوران غصہ کی حالت میں یہ الفاظ کہے ہیں تو یہ طلاق کا قرینہ موجود ہے، جس سے بغیر نیت کے بھی طلاق ہوجاتی ہے،لہذا اس صورت میں ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہےاور نکاح ختم ہوچکا ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا، البتہ اگر آپ دونوں اپنی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو دورانِ عدت یا عدت کے بعد گواہوں کی موجودگی میں، نئے مہر کے ساتھ نکاح کرسکتے ہیں.

حوالہ جات

الدر المختار:(214/1،ط: دارالكتب العلمية)*
(كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) - الكنايات (لا تطلق بها)
قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب.

*الدر المختار مع رد المحتار: (300/3، ط: دار الفکر)*
"ونحو اعتدي واستبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك لا يحتمل السب والرد، ففي حالة الرضا) أي غير الغضب والمذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرا (على نية) للاحتمال والقول له
(قوله توقف الأولان) أي ما يصلح ردا وجوابا وما يصلح سبا وجوابا ولا يتوقف ما يتعين للجواب. بيان ذلك أن حالة الغضب تصلح للرد والتبعيد والسب والشتم كما تصلح للطلاق، وألفاظ الأولين يحتملان ذلك أيضا فصار الحال في نفسه محتملا للطلاق وغيره، فإذا عنى به غيره فقد نوى ما يحتمله كلامه ولا يكذبه الظاهر فيصدق في القضاء، بخلاف ألفاظ الأخير: أي ما يتعين للجواب لأنها وإن احتملت الطلاق وغيره أيضا لكنها لما زال عنها احتمال الرد والتبعيد والسب والشتم اللذين احتملتهما حال الغضب تعينت الحال على إرادة الطلاق فترجح جانب الطلاق في كلامه ظاهرا، فلا يصدق في الصرف عن الظاهر، فلذا وقع بها قضاء بلا توقف على النية كما في صريح الطلاق إذا نوى به الطلاق عن وثاق".

*البحر الرائق:(322/3،ط: دارالكتاب الإسلامي)*
قوله: لا تطلق بها إلا بنية أو دلالة الحال) أي لا تطلق بالكنايات قضاء إلا بإحدى هذين لأنها غير موضوعة للطلاق بل موضوعة لما هو أعم منه.

*الھدایة: (257/2، ط: دار احیاء التراث العربی)*
"وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها " لأن حل المحلية باق لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة فينعدم قبله".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 321کی تصدیق کریں
25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • ميسج كے ذریعے طلاق دینا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو میسج میں "میں نے تجھے آزاد کیا" لکھ کر فورا مٹا دیا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • نشہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل کے گرنے کی وجہ سے زائد الفاظ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • اگر کسی نے طلاق دی اور تعداد یاد نہ ہو

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • عدالتی طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وائس میسج میں دی گئی طلاق کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق واقع ہونے کے لیے طلاق نامہ پر دستخط ضروری نہیں ہے

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق احسن ،طلاق حسن اور طلاق بدعی کی تفصیلات

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • مجنون کی طلاق کاحکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "تم مجھے چھوڑ دو یامیں تمہیں چھوڑ رہاہوں "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق واقع ہونے کے لیے طلاق نامہ پر دستخط ضروری نہیں

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • والدین کے حکم پر بیوی کو طلاق دینا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • لڑائی کے دوران عورت کو تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات