عبادات / نماز /

بے ہوشی کی حالت میں فوت ہونے والی نمازوں کا حکم

فتوی نمبر : 3188 0000-00-00 2 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک مریض گزشتہ دو ماہ سے کبھی بے ہوش رہتا ہے اور کبھی ہوش میں آتا ہے۔ بعض اوقات مسلسل بے ہوشی کی حالت میں کئی نمازوں کے اوقات گزر جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں جو نمازیں اس کی بے ہوشی کے دوران فوت ہوجائیں، ان کا کیا حکم ہے؟ کیا ہوش میں آنے کے بعد ان نمازوں کی قضا یا فدیہ لازم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص ایسی مکمل بے ہوشی میں مبتلا ہوجائے کہ اسے نماز کا شعور نہ رہے اور اس حالت میں ایک دن اور ایک رات سے زیادہ وقت گزر جائے، یعنی چھ نمازوں کا وقت گزر جائے تو ہوش میں آنے کے بعد اس دوران فوت ہونے والی نمازوں کی قضا لازم نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کا فدیہ دینا لازم ہوتا ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر مذکور مریض کو ایسی حالت میں مسلسل بے ہوشی رہی اور اس دوران چھ نمازوں کے اوقات گزر گئے تو ان نمازوں کی قضا لازم نہیں ہوگی، البتہ جب اسے ہوش آئے اور نماز پڑھنے کے قابل ہو تو آئندہ نمازیں حسبِ استطاعت ادا کرنا لازم ہوں گی۔

الدرالمختار:(102/2،ط: دارالفكر) (ومن جن أو أغمي عليه) ولو بفزع من سبع أو آدمي (يوما وليلة قضى الخمس وإن زاد وقت صلاة) سادسة (لا) للحرج. ولو أفاق في المدة، فإن لإفاقته وقت معلوم قضى وإلا لا (زال عقله ببنج أو خمر) أو دواء (لزمه القضاء وإن طالت) لأنه بصنع العباد كالنوم. الشامية:(102/2،ط: دارالفكر) (قوله ومن جن أو أغمي عليه) الجنون آفة تسلب العقل والإغماء آفة تستره ط. (قوله وقت صلاة) مرفوع على أنه فاعل زاد أو منصوب على أنه ظرف لزاد وفاعل زاد ضمير الجنون ح عن القهستاني. واعتبر الزيادة بالأوقات على قول الثالث وهو الأصح وعند الثاني بالساعات وكل رواية عن الإمام، فإذا أصابه ذلك قبل الزوال ثم أفاق من الغد بعده قبل خروج الوقت سقط القضاء عند الثاني لا الثالث بحر، والمراد بالساعات الأزمنة لا ما تعارفه أهل النجوم درر أي من كون الساعة خمس عشرة درجة فالمراد عند الثاني الزيادة بشيء من الزمان وإن قل كما في غرر الأذكار والبرجندي إسماعيل. حاشية الطحطاوي:(435/1،ط:دار الكتب العلمية) ومن جن" بعارض سماوي "أو أغمي عليه" ولو بفزع من سبع أو آدمي واستمر به "خمس صلوات قضى" تلك الصلوات "ولو" كانت "أكثر" بأن خرج وقت السادسة "لا" يقضي ما فاته كذا عن ابن عمر في الإغماء والجنون مثله هو الصحيح.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاسق امام کے پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال والے کی دعوت میں شرکت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے ماموں اور چچا سے پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹینڈر (نیلامی ) کی شرعی حیثیت