تہجد اور دن میں نفل نماز میں بلند آواز سے قرآن پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
298
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

تہجد اور دن میں نفل نماز میں بلند آواز سے قرآن پڑھنے کا حکم

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تہجد اور دن میں نفل نماز میں بلند آواز سے قرآن پڑھنا کیسا ہے؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو تکبیرات بھی بلند آواز سے کہے یا آہستہ آواز سے؟ اور اگر پڑھتے پڑھتے درمیان میں کوئی آیت چھوٹ جائے یا کوئی آیت غلط پڑھ لی جس سے نماز فاسد ہو جاتی ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ رات کے وقت نفل نماز (مثلاً تہجد وغیرہ) میں اختیار ہے ،چاہے آہستہ آواز سے قرأت کرے یا بلند آواز سے، بشرطیکہ کسی سوئے ہوئے یا نماز پڑھنے والے کو تکلیف نہ ہو، جبکہ دن کے وقت نفل نماز میں آہستہ آواز سے قرات کرنا افضل ہے، تاہم اگر بلند آواز سے قرات کرے تو بھی جائز ہے۔
نفل نماز میں تکبیرات (تکبیر تحریمہ اور رکوع و سجدہ کی تکبیرات) اتنی آواز میں کہنا کافی ہے کہ خود سن لے،
اگر نماز میں کوئی ایسی آیت رہ جائے یا ایسی غلطی ہو جس سے معنی میں فساد لازم ہوتا ہےتو نماز فاسدہوجائے گی اور اسے دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا، لیکن اگر غلطی ایسی ہو کہ جس سے معنی نہ بدلے یا تھوڑی سی آیت رہ جائے جس سے مفہوم پر اثر نہ پڑے تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔

حوالہ جات

العناية شرح الهداية:(327/1،ط: دار الفكر)*
وفي التطوع بالنهار يخافت وفي الليل يتخير اعتبارا بالفرض في حق المنفرد، وهذا لأنه مكمل له فيكون تبعا.

*مراقي الفلاح:(95/1،ط: المكتبة العصرية)*
«و» يجب «الإسرار» وهو إسماع النفس في الصحيح وتقدم «في» جميع ركعات «الظهر والعصر» ولو في جمعهما بعرفة «و» الإسرار «فيما بعد أوليي العشاءين» الثالثة من المغرب وهي والرابعة من العشاء «و» الإسرار في «نفل النهار» للمواظبة على ذلك.

*الهندية:(72/1،ط: دارالفكر)*
(سننها) رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهر الإمام بالتكبير، والثناء، والتعوذ، والتسمية، والتأمين سرا، ووضع يمينه على يساره تحت سرته، وتكبير الركوع.

*الهندية :(81/1،ط: دارالفكر)*
أما إذا غير المعنى بأن قرأ «إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم شر البرية إن الذين كفروا من أهل الكتاب» إلى قوله «خالدين فيها أولئك هم خير البرية» تفسد عند عامة علمائنا وهو الصحيح. هكذا في الخلاصة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 298کی تصدیق کریں
29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • اساتذہ کے لیے چھٹیوں کے ایام کی تنخواہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • جماعت کے دوران مسجد میں اکیلے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات