مفتی صاحب ! زانیہ عورت کا نکاح کسی ایسے شخص سے جس سے وہ حاملہ نہیں ہوئی جائز ہے یا نہیں ؟ اگر نکاح جائز ہے تو صحبت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
پوچھی گئی صورت میں ایسے عورت سے نکاح کرنا جائز ہے، البتہ وضع حمل سے پہلے اس سے صحبت کرنا جائز نہیں۔
الشامية : (3/ 527، ط: دارالفكر) ولهذا قالوا: لو تزوج حبلى من زنا لا يقربها حتى تضع لئلا يسقي زرع غيره لأن به يزداد سمع الولد وبصره حدة. الهندية: (1/ 280، ط: دارالفكر) وقال أبو حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى - يجوز أن يتزوج امرأة حاملا من الزنا ولا يطؤها حتى تضع.