السلام وعلیکم ورحمة الله وبركاته
مفتیان کرام، بیوی کا اپنے شوهر کو اس طرح کہنا آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے هےمیں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی هوں،کیا اس طرح کہنے میں کوئی اشکال هے؟
سوال میں ذکر کردہ کلمات عموماً شریعت کے حکم ظہار کے لیے استعمال ہوتے ہیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہےکہ وہ الفاظ شوہر بیوی کے بارے میں بولے، لہذا پوچھی گئی صورت میں مذکورہ الفاظ بیوی کے کہنے کی وجہ سے ظہار ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑا ہے، البتہ ایسے الفاظ سے احتراز کرنا چاہیے ۔
*احکام القران للجصاص:(566/3،دارالکتب العلمیة)*
قال أصحابنا: لا يصح ظهار المرأة من زوجه، وهو قول مالك والثوري والليث والشافعي.
*تفسیر کبیر:(480/29،داراحیاء التراث العربی)*
المسألة الثانية: قال الشافعي وأبو حنيفة ومالك رحمهم الله: لا يصح ظهار المرأة من زوجها وهو أن تقول المرأة لزوجها: أنت علي كظهر أمي، وقال الأوزاعي: هو يمين تكفرها، وهذا خطأ لأن الرجل لا يلزمه بذلك كفارة يمين، وهو الأصل فكيف يلزم المرأة ذلك؟ ولأن الظهار يوجب تحريما بالقول، والمرأة لا تملك ذلك بدليل أنها لا تملك الطلاق.
*بدائع الصنائع:(231/3،ط:دارالفکر)*
(وجه) قول محمد أن الظهار تحريم بالقول والمرأة لا تملك التحريم بالقول.
ألا ترى أنها لا تملك الطلاق؟ فكذا الظهار.
*النھر الفائق:(459/2،ط:دارالکتب العلمیة)*
واقتضى كلامه أنها لو قالت له: أنت علي كظهر أمي أو أنا عليك كظهر أمك لا يكون ظهارا قالوا: ولا يمينا أيضا وهو الصحيح وفي (الجوهرة) وعليه الفتوى
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
یونیکوڈ طلاق 0