معاملات / مالی معاوضات /

گروی رکھی ہوئی چیز کے بیچنے کا حکم

فتوی نمبر : 2796 0000-00-00 7 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ایک شخص نے مجھ سے ایک لاکھ روپے قرض لیا اور بطور ضمانت کے اپنا موٹر سائیکل میرے پاس گروی رکھا، لیکن وہ اب تک میرا قرض نہیں لٹا سکا اور مجھے پیسوں کی ضرورت بھی ہے تو کیا اس صورت میں، میں گروی رکھی ہوئی موٹر سائیکل کو بیچ کر اپنا قرض وصول کر سکتا ہوں یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ بطورِ رہن (گروی) رکھی ہوئی چیز محض ضمانت کی حیثیت رکھتی ہے اور وہ اپنے اصل مالک (راہن) ہی کی ملکیت میں رہتی ہے، اس لیے مرتہن (قرض خواہ) کے لیے اس سے کسی قسم کا نفع اٹھانا یا اسے فروخت کرنا جائز نہیں، البتہ اگر راہن (مقروض) قرض کی ادائیگی پر قادر نہ ہو تو بہتر اور مستحسن یہ ہے کہ مرتہن اسے ادائیگی کی استطاعت حاصل ہونے تک مہلت دے، تاہم اگر کسی معقول عذر کی بنا پر مزید مہلت دینا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں راہن کی اجازت سے، یا عدالتِ شرعیہ کے حکم سے، رہن رکھی ہوئی چیز فروخت کرکے اپنے قرض کے بقدر رقم وصول کی جاسکتی ہے اور اگر فروخت سے کچھ رقم زائد بچ جائے تو وہ راہن کو واپس کرنا لازم ہوگی، لہٰذا راہن کی اجازت یا عدالتی کارروائی کے بغیر مرتہن کے لیے رہن میں رکھی ہوئی چیز کو فروخت کرنا جائز نہیں۔

*البحر الرائق : (270/8،ط:دارالکتاب الاسلامی)* قال - رحمه الله – (و له أن يطالب الراهن بدينه و يحبسه به) أي للمرتهن أن يطالب الراهن بدينه و بحبسه به ، و إن كان بعد الرهن في يده ؛ لأن حقه باق ، و الرهن لزيادة الصيانة فلا تمتنع المطالبة ، و كذا لا يمتنع الحبس به ؛ لأنه جزاء الظلم و هو المماطلة على ما بيناه في القضاء مفصلا ، و قال الكرخي في مختصره و للمرتهن مطالبة الراهن بدينه إذا كان مالا و لا يمنعه الارتهان به من ذلك و لا كون الرهن في يده ، و كذلك إذا كان مؤجلا و حل ، فإنه لا يمنع حبسه كذا في العيني على الهداية . اھ *الهداية :(414/4،ط:دار احیاء التراث العربی)* قال : " و للمرتهن أن يطالب الراهن بدينه و يحبسه به "؛ لأن حقه باق بعد الرهن و الرهن لزيادة الصيانة فلا تمتنع به المطالبة ، و الحبس جزاء الظلم ، فإذا ظهر مطله عند القاضي يحبسه كما بيناه على التفصيل فيما تقدم " و إذا طلب المرتهن دينه يؤمر بإحضار الرهن "؛ لأن قبض الرهن قبض استيفاء فلا يجوز أن يقبض ماله مع قيام يد الاستيفاء ؛ لأنه يتكرر الاستيفاء على اعتبار الهلاك في يد المرتهن و هو محتمل..... " و ليس له أن يبيع إلا بتسليط من الراهن ، و ليس له أن يؤاجر و يعير "؛ لأنه ليس له ولاية الانتفاع بنفسه فلا يملك تسليط غيره عليه ، فإن فعل كان متعديا ، و لا يبطل عقد الرهن بالتعدي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئلے پر تیمم کرنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شیطان کو گالی دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کے سجدے میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اقالہ کی وضاحت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہرکےوفات کےبعدشوہرکی تصویردیکھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقیم کی مسافر امام کی اقتداء کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بے دھیانی میں آیتِ سجدہ سننے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عذر کی بنا پر عصر کی نماز مثل اول کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ دار کا دکان آگے کسی اور کو کرایہ پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے نقصان دہ ہونے کی صورت میں تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اہل بیت کے واسطہ سے دعا مانگنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تراویح میں درود اور تشہد پڑھنے کا حکم