السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ! مفتی صاحب! پاکستان میں ایک چپس کا نام لیز ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ چپس حلال ہے بعض کا کہنا ہے حرام ہے، جبکہ اس پیکٹ میں لکھا ہے کہ حلال ہے اور اس پیکٹ میں انگلش میں Lays اس طرح ملا کے لکھا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ لکھا ہے، آپ رہنمائی فرمائیں۔ مہربانی ہوگی، جزاک اللّہ
اگر کسی کھانے کی چیز کو کسی معتبر حلال سرٹیفیکیشن ادارے نے حلال قرار دیا ہو تو اس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، چونکہ لیز (Lay's) چپس کو معتبر ادارہ SANHA کی جانب سے حلال سرٹیفیکیشن حاصل ہے، اس لیے اس بنیاد پر لیز چپس کا استعمال جائز ہے۔ اور یہ کہنا درست نہیں کہ اس کے پیکٹ پر جان بوجھ کر "اللہ" کا نام لکھا گیا ہے، یہ صرف انگریزی میں کمپنی کے برانڈ Lay's کا ڈیزائن ہے، جسے بعض لوگ غلط فہمی کی بنا پر اس طرح سمجھ لیتے ہیں۔