طواف و سعی

طواف میں غلطی سےآٹھ چکر لگانے کاحکم

فتوی نمبر :
1613
عبادات / حج و عمرہ / طواف و سعی

طواف میں غلطی سےآٹھ چکر لگانے کاحکم

اگر کسی نے طواف کے آٹھ چکر لگائے، آٹھواں چکر اس نے اس نیت سے لگایا کہ یہ میرا ساتواں چکر ہے یعنی آٹهویں چکر کو ساتواں چکر سمجھ کر لگایا تو اس کا کیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی نے طواف کا آٹھواں چکر اس گمان سے لگایا کہ یہ ساتواں چکر ہے، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ آٹھواں چکر تھا تو ایسی صورت میں دوسرے طواف کوپورا کرنا لازمی نہیں۔

حوالہ جات

البحر الرائق:(2/ 356،ط: دار الكتاب الإسلامي)
ولو طاف فرضا أو غيره ثمانية أشواط ‌إن ‌كان ‌على ‌ظن ‌أن ‌الثامن ‌سابع ‌فلا ‌شيء ‌عليه كالمظنون ابتداء.

الشامیة:(2/ 496،ط:دارالفکر)
(‌فلو ‌طاف ‌ثامنا ‌من ‌عمله ‌به) فالصحيح أنه (يلزمه إتمام الأسبوع للشروع) أي لأنه شرع فيه ملتزما بخلاف ما لو ظن أنه سابع لشروعه مسقطا لا مستلزما بخلاف الحج.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
36
فتوی نمبر 1613کی تصدیق کریں