مفتی صاحب ! رہنمائی فرمائیں کہ میاں بیوی کی اولاد نہیں ہے اس لیے عورت کو اس کی بہن نے لڑکی اور مرد کو اس کے بھائی نے لڑکا دیا ، اب وہ ان دنوں کا آپس میں نکاح کرانا چاہتے ہیں کیا ایسا ہوسکتا ہے ؟
واضح رہے پوچھی گئی صورت میں ان دونوں کا آپس میں نکاح جائز ہے ۔
القرأن الكريم :[النساء:/4 24] ﵟوَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ أَن تَبۡتَغُواْ بِأَمۡوَٰلِكُم مُّحۡصِنِينَ غَيۡرَ مُسَٰفِحِينَۚ . الشامية : (3/ 28، ط: دارالفكر) وتحل بنات العمات والأعمام والخالات والأخوال فتح.