عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

قضا روزے ادا کرنے سے پہلے نئے رمضان کے روزوں کا حکم

فتوی نمبر : 1298 0000-00-00 74 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

امید ہے آپ خیریت و عافیت سے ہوں گے، اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔ ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے: اگر کسی شخص کے پچھلے رمضان کے روزے کسی وجہ سے قضا رہ گئے ہوں، اور وہ انہیں ابھی تک نہیں رکھ سکا، اب نیا رمضان آگیا ہے تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ کیا نئے رمضان کے روزے صحیح ہوں گے؟ اور پچھلے رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کا کیا طریقہ ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے پچھلے رمضان کے روزے کسی عذر (مثلاً بیماری یا سفر) کی وجہ سے قضا ہوگئے ہوں اور وہ اگلے رمضان تک ان کی قضا نہ کر سکا ہو، تو نئے رمضان کے روزے رکھ سکتا ہے،اگرچہ پچھلے روزے باقی ہو، ان کے ادا نہ کرنے سے نئے روزوں کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑےگا،البتہ رمضان کے بعد جتنا جلد ممکن ہو، پچھلے رمضان کے رہ جانے والے روزوں کی قضا کرے۔

*الدرالمختار:(149/1 ،ط: دارالفکر)* (وقضوا) لزوما (ما قدروا بلا فدية و) بلا (ولاء) لأنه على التراخي ولذا جاز التطوع قبله بخلاف قضاء الصلاة. (و) لو جاء رمضان الثاني (قدم الأداء على القضاء). *الھندیة:(208/1 ،ط: دارالفکر)* وإن جاء الرمضان الثاني، ولم يقض الأول قدم الأداء على القضاء كذا في النهر الفائق.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزے کے فدیہ کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزے کی حالت میں بیوی سے ہمبستری کرنے کا کفارہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیماری کی غلط تشخیص کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا روزے کے لیے شوہر کی اجازت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وقت سے پہلے افطار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفاس کی حالت میں روزہ نہ رکھنے اور قضا کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا روزے ادا کرنے سے پہلے نئے رمضان کے روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان میں اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان میں افطاری کے بعد مباشرت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفر کی حالت میں روزے کا حکم