/ /

قسطوں پر کوئی چیز بیچنا

فتوی نمبر : 76 0000-00-00 175 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم محترم ۔۔۔ قسطوں پر کوئ چیز لینا سود میں آتا ہے یا نہیں نیز جائز ہی یا نہیں ۔۔براہ کرم راہنمائی فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب قسطوں پر کسی چیز کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ معاملہ صاف، واضح اور شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔ اس کے جواز کے لیے چند شرائط کی پابندی ضروری ہے: اوّل: اس چیز کی مجموعی قیمت فریقین کی باہمی رضامندی سے طے کر لی جائے، چاہے یہ قیمت نقد قیمت کے مقابلے میں زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ دوم: قسطوں کی مدت متعین ہو۔ سوم: ہر قسط کی رقم اور ادائیگی کی تاریخ پہلے سے مقرر ہو، تاکہ معاملے میں کوئی ابہام نہ رہے۔ چہارم: اگر خریدار کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرے تو اس پر بطورِ جرمانہ اضافی رقم لینے کی شرط نہ رکھی جائے، کیونکہ یہ سود کے مشابہ ہے، جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ لہٰذا ان شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے قسطوں پر خرید و فروخت کرنا جائز ہے، لیکن اگر ان میں سے کوئی شرط ساقط کر دی جائے، یا ان کی خلاف ورزی کی جائے تو معاملہ ناجائز ہو جائے گا۔

دلائل: المبسوط للسرخسی:13/8،ط: دارالمعرفة وإذا عقدالعقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد؛ لأنه لم يعاطه على ثمن معلوم ولنهي النبي ﷺ عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النهي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز؛ لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد. مجلة الأحكام العدلية:المادۃ:245،ص:50 مكتبة نور محمد (المادة 245) ‌البيع ‌مع ‌تأجيل الثمن وتقسيطه صحيح (المادة 246) يلزم أن تكون المدة معلومة في البيع بالتأجيل والتقسيط (المادة 247) إذا عقد البيع على تأجيل الثمن إلى كذا يوما أو شهرا أو سنة أو إلى وقت معلوم عند العاقدين كيوم قاسم أو النيروز صح البيع (المادة 248) تأجيل الثمن إلى مدة غير معينة كإمطار السماء يكون مفسدا للبيع. والله تعالیٰ اعلم بالصواب دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) اورنگی ٹاؤن کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مقتدی اور ایک امام ہو اور امام کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا کیا جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے نوٹ مہنگے داموں خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پرقرآنی آیات والی چادرڈالنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبو ق سجدہ سہو میں امام کی اقتداء کرے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشترکہ کاروبار میں نفع کی تقسیم کا طریقہ کار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مور پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کی رکعات کی ترتیب
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی آخری ایک یا دونوں رکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر گاڑی خرید کر اسی شخص کو نقد کم قیمت پر فروخت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شک سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز