عبادات / جنائز / تدفین

عمومی اور وقف شدہ قبرستان میں تدفین سے منع کرنا

فتوی نمبر : 3120 0000-00-00 30 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

موضوع: مشترکہ و قدیم قبرستان میں بعض لوگوں کا دوسرے علاقوں کے مسلمانوں کی تدفین سے منع کرنا محترم مفتیانِ کرام دارالافتاء! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد از سلام عرض ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک قدیم قبرستان موجود ہے، جسے قائم ہوئے تقریباً ایک صدی یا اس سے بھی زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، یہ قبرستان چند مقامی زمینداروں نے مسلمانوں کی تدفین کے لیے وقف کیا تھا۔ اس کے قیام کے بعد سے آج تک اس قبرستان میں نہ صرف ہمارے علاقے کے مسلمان، بلکہ گرد و نواح اور دوسرے علاقوں کے مسلمان بھی بلاامتیاز اپنی میتیں دفن کرتے رہے ہیں۔ طویل عرصے تک یہی معمول رہا اور کبھی کسی شخص یا خاندان کو میت دفن کرنے سے نہیں روکا گیا، بلکہ یہ قبرستان تمام مسلمانوں کے لیے مشترکہ طور پر استعمال ہوتا رہا۔ اب کچھ عرصہ قبل چند افراد نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر یہ فیصلہ کر لیا کہ آئندہ اس قبرستان میں دوسرے علاقوں کے مسلمانوں کی میتیں دفن نہیں کی جائیں گی، ان کا کہنا ہے کہ قبرستان کی جگہ تنگ ہو چکی ہے، اس لیے اب صرف مخصوص علاقے کے لوگوں کو ہی یہاں تدفین کی اجازت ہوگی، جبکہ دوسرے علاقوں کے مسلمانوں کو میت دفن کرنے سے روک دیا جائے گا۔ اس صورتِ حال میں درج ذیل امور کے متعلق قرآن و سنت، فقہِ حنفی اور اکابر علماء کی روشنی میں راہنمائی فرمائی جائے: 1) اگر کوئی قبرستان مدتِ دراز سے تمام مسلمانوں کے لیے مشترکہ طور پر استعمال ہوتا رہا ہو تو کیا چند افراد یا کسی کمیٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ دوسرے علاقے کے مسلمانوں کو وہاں تدفین سے روک دیں؟ 2) کیا صرف یہ عذر پیش کرنا کہ قبرستان کی جگہ تنگ ہو گئی ہے، شرعاً دوسروں کو تدفین سے روکنے کے لیے کافی ہے؟ 3) اگر یہ قبرستان وقفِ عام یا مسلمانوں کا مشترکہ قبرستان شمار ہوتا ہو تو کیا کسی مخصوص علاقے یا برادری کے ساتھ اس کو خاص کرنا جائز ہے؟ 4) ایسی صورت میں شرعی حکم کیا ہے؟ اور مسلمانوں کو اس معاملے میں کیا طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے؟ قرآن و حدیث، فقہِ حنفی اور معتبر فتاویٰ کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1) اگر کوئی قبرستان عمومی وقف ہو اور کسی خاص شخص یا خاندان کی ملکیت نہ ہو تو وہاں کسی مسلمان کو محض علاقائی یا غیر علاقائی ہونے کی بنیاد پر تدفین سے روکنا جائز نہیں، ہر مسلمان کو اس میں دفن کیا جاسکتا ہے۔ 2) اگر کسی بستی کا قبرستان خصوصی طور پر وہاں کے مقامی رہائشیوں کے لیے وقف کیا گیا ہو اور واقف نے دوسرے لوگوں کی تدفین کی اجازت نہ دی ہو تو ایسے قبرستان میں باہر کے افراد کو اپنی مرضی سے دفن کرنا جائز نہیں ہوگا، ہاں، اگر قبرستان کی انتظامیہ یا متعلقہ ذمہ داران اجازت دے دیں تو ان کی اجازت سے تدفین کی گنجائش ہوگی۔ 3،4) قبرستان کی نوعیت اور واقف کی شرط کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے اور اگر واقعی قبرستان میں دفن کرنے کی جگہ موجود ہو تو کسی مسلمان کی تدفین کے معاملے میں بلاوجہ رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب کرنا چاہیے، ایسی صورت میں محبت کے ساتھ انہیں سمجھانا چاہیے اور ہر قسم کے اختلاف سے اجتناب کرنا بہتر ہے، یا کوئی قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

فتح القدير للكمال بن الهمام:(220/6،ط:دار الفكر) (قوله وإذا صح الوقف) أي لزم، وهذا يؤيد ما قدمناه في قول القدوري وإذا صح الوقف خرج عن ملك الواقف. ثم قوله (لم يجز بيعه ولا تمليكه) هو بإجماع الفقهاء (إلا أن يكون مشاعا فيطلب شريكه القسمة عند أبي يوسف فتصح مقاسمته، أما امتناع التمليك فلما بينا) من قوله عليه الصلاة والسلام «تصدق بأصلها لا يباع ولا يورث ولا يوهب» ومن المعنى وهو أن الحاجة ماسة إلى آخره، ولأنه باللزوم خرج عن ملك الواقف وبلا ملك لا يتمكن من البيع. الشامية:(366/4،ط: دارالفكر) شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة، ووجوب العمل به قلت: لكن لا يخفى أن هذا إذا علم أن الواقف نفسه شرط ذلك حقيقة أما مجرد كتابة ذلك على ظهر الكتب كما هو العادة فلا يثبت به الشرط وقد أخبرني بعض قوام مدرسة إن واقفها كتب ذلك ليجعل حيلة لمنع إعارة من يخشى منه الضياع والله سبحانه أعلم. الهندية:(362/2،ط: دارالفكر) البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعا لها، فإن وقفها على جهة أخرى اختلفوا في جوازه والأصح أنه لا يجوز كذا في الغياثية
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ پڑھےبغیر دفن کرنے کی صورت میں قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کی گہرائی
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جسم کے كٹے ہوئے حصے کو دفن کرنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر پر سورۂ بقرہ کی ابتدائی اور آخری آیات پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو قبر میں رکھنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمومی اور وقف شدہ قبرستان میں تدفین سے منع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر بیٹھ جانے کی صورت میں درست کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی غیرکی زمین کو بلااجازت میت کو دفنانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کنگھی سے ٹوٹے ہوئے بالوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو قبر میں رکھنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ کی تدفین کے موقع پر سورہ بقرہ کا اول و آخر پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کے زمین کے ساتھ ہموار ہونے کی صورت میں مٹی ڈالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو آبائی گاؤں منتقل کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ضرورت کی بنا پر قبر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو صندوق سمیت دفن کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کی مٹی منتشر ہونے کی صورت میں قبر ٹھیک کرانا