تدفین

نماز جنازہ پڑھےبغیر دفن کرنے کی صورت میں قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

فتوی نمبر :
232
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / تدفین

نماز جنازہ پڑھےبغیر دفن کرنے کی صورت میں قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہر ایک آدمی صحرا میں فوت ہوگیا اور کسی کو اس کے فوت ہونے کا علم نہ ہوا اس کے تین دن کے بعد اس کی لاش کسی غیر آدمی کو ملی اور اس نے اس میت کو بغیر غسل وجنازہ کے دفنا دیا اس کے بعد اس کے ورثاء کو اس کے بارے میں معلوم ہوا اب وہ اس کی قبر پر جنازہ پڑھنا چاہتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی مردے کو بغیر جنازے کے دفن کیا گیا ہو تو جب تک اس کی لاش کے پھٹنے اور گلنے کا غالب گمان نہ ہو تواس وقت تک اس کی قبر پر نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے اور پھٹنے گلنے کی مدت میت کی جسامت اور زمین کی ساخت مقام اور موسم کے اعتبار سے مختلف ہوسکتی ہے،البتہ بعض علمائےکرام نے اس کی حد تین دن بیان کی ہے،لہذا پوچھی گئی صورت میں یہ اندازہ لگایا جائے کہ آیا قبر میں لاش پرانی ہو کر پھٹ تو نہیں گئی؟ اگر غالب گمان یہ ہو کہ لاش پھٹی نہیں ہوگی تو قبر پر نماز جنازہ پڑھی جائے اور اگر لاش کے پھٹ جانےکا گمان غالب ہوتو نمازِ جنازہ نہ پڑھی جائے۔

حوالہ جات

الهندية:(1/ 162، ط :دارالفكر)
الصلاة على الميت) ‌الصلاة ‌على ‌الجنازة فرض كفاية إذا قام به البعض واحدا كان أو جماعة ذكرا كان أو أنثى سقط عن الباقين وإذا ترك الكل أثموا، هكذا في التتارخانية وشرطها إسلام الميت وطهارته ما دام الغسل ممكنا وإن لم يمكن بأن دفن قبل الغسل ولم يمكن إخراجه إلا بالنبش تجوز الصلاة على قبره للضرورة .

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح :(ص591، ط : دار الكتب العلمية بيروت )
"وإن دفن" وأهيل ‌عليه ‌التراب "بلا صلاة" لأمر اقتضى ذلك "صلى على قبره وإن لم يغسل" لسقوط شرط طهارته لحرمة نبشه وتعاد لو صلي عليه قبل الدفن بلا غسل لفساد الأولى بالقدرة على تغسيله قبل الدفن وقي تنقلب صحيحة لتحقق العجز ولو لم يهل التراب يخرج فيغسل ويصلى عليه "ما لم يتفسخ" والمعتبر فيه أكبر الرأي على الصحيح لاختلافه باختلاف الزمان والمكان .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 232کی تصدیق کریں
19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ پڑھےبغیر دفن کرنے کی صورت میں قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تدفین 0
  • قبر بیٹھ جانے کی صورت میں درست کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تدفین 0
  • قبر کے زمین کے ساتھ ہموار ہونے کی صورت میں مٹی ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   تدفین 1
...
Related Topics متعلقه موضوعات