السلام علیکم محترم
اگر بارش کی وجہ سے قبر کے اوپر سے مٹی ہٹ جاۓ اور سلیپ بھی نیچے گر جاۓ تو کیا اس گری ہوئی سلیپ کو دوبارا اٹھا کر قبر کی مرمت کرنا جائز ہے ۔اگر سلیپ اٹھائیں گے تو قبر اندر سے نظر آئے گی تو کیا اس صورت میں صرف اوپر سے مٹی دال دینی چاہیے یا سلیپ اٹھا کر قبر کو اچھے سے دوبارا بنا دیا جائے ۔۔۔براہ کرم راہنمائی فرمائیں
واضح رہےکہ اگر بارش یا کسی اور وجہ سے قبر بیٹھ جائے اور اس کے تختے یا سلپ وغیرہ گرجائیں تو قبر پر مٹی ڈال کر درست کرسکتے ہیں، لیکن سلپ ہٹانا یا میت کو دوسری جگہ منتقل کرنا جائز نہیں۔
الشامية:(2/ 236،ط:دارالفكر)
«قوله: ولا ينبش ليوجه إليها) أي لو دفن مستدبرا لها وأهالوا التراب لا ينبش لأن التوجه إلى القبلة سنة والنبش حرام، بخلاف ما إذا كان بعد إقامة اللبن قبل إهالة التراب فإنه يزال ويوجه إلى القبلة عن يمينه حلية عن التحفة.
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (ص609،ط:دار الكتب العلمية)
«ويوجه إلى القبلة" وجوبا كما في الدر أوا ستنانا كما في ابن أمير حاج عن الإمام فلو وضع لغير القبلة أو على يساره ثم تذكروا قال الإمام إن كان بعد تسريج اللبن قبل أن ينهال التراب عليه أزالوا ذلك ووجه إليها على يمينه وإن أهالوا التراب لا ينبش القبر لأن ذلك سنة والنبش حرام اهـ.