معاملات / مالی معاوضات /

مضارب کا مال بیچے بغیر رب المال کو منافع دینے کا حکم

فتوی نمبر : 3036 0000-00-00 4 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ایک شخص دوسرے شخص کو دو لاکھ روپے دے دیتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ اس سے پنجاب سے چینی منگوا دیں اور پھر اسے فروخت کر دیں اور جو منافع ہوگا ،وہ دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا، پھر وہ مضارب پنجاب سے چینی خرید لیتا ہے اور پھر مارکیٹ سے ریٹ معلوم کر لیتا ہے اور اس سے اندازہ لگا دیتا ہے کہ اس سے اتنا منافع ہوگا اور اس منافع کے بقدر اصل مالک کو اس کا منافع دے دیتا ہے ،جبکہ چینی اس نے ابھی تک فروخت نہیں کی ہے، تو کیا یہ معاملہ جائز ہے؟ اور اس طرح منافع رکھنا جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مضاربت میں حقیقی نفع کا اعتبار ہوتا ہے اور حقیقی نفع تب ہوگا جب چیز کو بیچ دیا جائے، اس لیے پوچھی گئی صورت میں اگر چینی کو بیچنے سے پہلے رب المال کو نفع دیا جائے ،تو یہ معتبر نہیں۔ چینی بیچنے کے بعد دوبارہ حساب کتاب کرنا پڑے گا ،فروخت کرنے کے بعد جتنا نفع ہوگا ،اس نفع میں دونوں نفع کے تناسب سے حقدار ہوں گے ۔ اسلام اور جدید معیشت و تجارت:(ص167، ط: معارف القرآن کراچی ) نفع مقرر کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ جو نفع حقیقت میں ہوگا ،اس کا فیصد حصہ مقرر کیا جائے ۔

آ سان فقہ المعاملات (2/62 ، ط: الحجاز کراچی ) مضاربت میں نفع اسے کہا جائے گا ،جو رس المال یعنی اصل سرمایہ سے زائد ہو، لہذا حقیقی نفع کا علم حتمی اور آخری حساب کتاب کے بعد ہی ہوگا، اس سے پہلے اگر نفع کے نام پر جو کچھ رقم تقسیم ہوئی وہ عارضی ہوگی ۔ دوسری جگہ ہے تمام اثاثہ جات بکے بغیر نفع کی حتمی تقسیم ۔۔۔۔ مضاربت کا حتمی حساب کتاب اس وقت ہوگا ،جب سارے کاروباری اثاثہ جات فروخت ہو کر نقد میں تبدیل ہو جائیں ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم