کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا غسل جنابت کے دوران ناف میں انگلی ڈالنا ضروری ہے ، یا اس کے بغیر بھی غسل ہوجاتا ہے ؟
واضح رہے کہ غسل جنابت میں پورے بدن کو اچھی طرح سے دھونا لازم ہے ، لہذا ناف کے اند ربھی پانی پہنچانا ضروری ہے ، تاہم ناف کی ساخت ایسی ہے کہ اس میں پانی پہنچ ہی جاتا ہے ، البتہ اگر احتیاطا انگلی لگا دی جائے ،تو بہتر ہے ، ضروری نہیں ۔
الدرالمختار : (1/ 152، ط: دارالفكر) (ويجب) أي يفرض (غسل) كل ما يمكن من البدن بلا حرج مرة كأذن . الهندية: (1/ 14، ط: داررالفكر) ويجب إيصال الماء إلى داخل السرة وينبغي أن يدخل أصبعه فيها للمبالغة. كذا في محيط السرخسي.