معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

کیا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچے کو ماں اپنے پاس رکھ سکتی ہے؟

فتوی نمبر : 2893 0000-00-00 1 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دی ، اس کے بعد بچہ پیدا ہوا، اب بچہ تقریبا دو مہینے کا ہے، شوہر اس کو واپس لینا چاہتا ہے، لیکن بیوی دینے سے انکاری ہے اور کہتی ہے کہ نہیں، بچے کی پرورش میں کروں گی اور یہ میرے پاس ہی رہے گا تو شرعی طور پر رہنمائی فرمائیے کہ بچہ کس کا ہوگا اور کس کی پرورش میں رہے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شرعی طور پر بچوں کا حق دار باپ ہوا کرتا ہے، البتہ ماں بچے کی سات سال کی عمر تک اور بچیوں کی نو سال کی عمر تک پرورش کا حق رکھتی ہے اور اس دوران بچوں کا خرچہ باپ کے ذمہ لازم ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر طلاق کے بعد بچہ پیدا ہوا اور اس وقت اس کی عمر تقریباً دو ماہ ہے تو ماں کو شرعاً یہ حق حاصل ہے کہ وہ بچے کو اپنے پاس سات سال کی عمر تک اور اگر بچی ہے تو نو سال کی عمر تک رکھ کر اس کی پرورش کرے۔ محض اس وجہ سے کہ شوہر بچے کو واپس لینا چاہتا ہے، ماں سے حضانت (یعنی پرورش) کا حق ساقط نہیں ہوگا،البتہ جب لڑکا سات سال اور لڑکی نو سال کی عمر کو پہنچ جائے تو اس کے بعد حضانت کے متعلق شرعی حکم کے مطابق والد کو حق حاصل ہوگا۔

الدر المختار:(3/ 566،ط:دارالفكر) "(والحاضنة) أما، أو غيرها (أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع وبه يفتى لأنه الغالب. ولو اختلفا في سنه، فإن أكل وشرب ولبس واستنجى وحده دفع إليه ولو جبرا وإلا لا (والأم والجدة) لأم، أو لأب (أحق بها) بالصغيرة (حتى تحيض) أي تبلغ في ظاهر الرواية. ولو اختلفا في حيضها فالقول للأم بحر بحثا". وأقول: ينبغي أن يحكم سنها ويعمل بالغالب. وعند مالك، حتى يحتلم الغلام، وتتزوج الصغيرة ويدخل بها الزوج عيني (وغيرهما أحق بها حتى تشتهى) وقدر بتسع وبه يفتى. الهندية: (1/ 542،ط:دارالفکر) والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأول والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض وفي نوادر هشام عن محمد - رحمه الله تعالى - إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نومولود بچے کے کان میں اذان اور اقامت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچہ کی پرورش سے انکار اور بچہ گود لینے والے کا ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زوجین کی جدائی کی صورت میں بچے کے پرورش کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچوں کا حق دار کون ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچے کو ماں اپنے پاس رکھ سکتی ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں سے کوئی مسلمان ہو توبچے اس کے تابع ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی کان میں اذان دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچی کی کفالت کے خرچہ کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچوں کے بال لمبے رکھنا جس سے لڑکیوں سے مشابہت ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچہ کو گود لینے،ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچے کی پرورش ماں پر لازم ہے یا نہیں