معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے

فتوی نمبر : 2168 0000-00-00 84 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ۔میرے تین بچے ہیں ،2لڑکےاور 1لڑکی، میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہےاور بچے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں ۔قرآن و سنت کی روشنی میں یہ بتا دیں کہ طلاق کے بعد بچوں کی پرورش کا حق دار کون ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے شریعت مطہرہ نے بچوں کی پرورش کی پہلی حق دار ماں کو ٹھہرایا ہے، لڑکے کی پرورش سات سال تک یا خود کھانے پینے اور کپڑے بدلنے کے قابل ہونے تک ماں کے پاس رہتی ہے اور لڑکی کی پر ورش بالغ ہو نے تک ماں کے پاس ہوتی ہے ،لیکن اگر ماں نے دوسری جگہ شادی کرلی تو پھر بچوں کی پر ورش کا حق دار باپ ہو گا ۔

کما فی سنن ابی داود: عن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنه قال:ان امراة قالت يا رسول اللهﷺان ابني هذا كان بطني له وعاء وثديي له سقاء وحجري له حواء وان اباه طلقني واراد ان ينتزعه مني فقال لها رسول اللهﷺ انت احق به مالم تنكحي الامام ابو داود،سليمان بن الاشعث:ج١،ص٣٢٩،م رحمانيه كما في الفتاوي الهنديه: "والام والجدة احق بالغلام،حتي يستعني،وقدر بسبع سنين.وقال القدوري:حتي ياكل وحده،ويشرب وحده،ويستنجي وحده،وقدر ابو بكر الرازي بتسع سنين،والفتوي علي الاول.والام والجدةاحق بالجارية حتي تحيض.وفي نوادر هشام عن محمد رحمةالله تعالي اذا بلغت حد الشهوة-الاب احق الشيخ نظام و جماعته:ج١،ص٥٤٢،م رشيديه فتاوی محمودیہ میں ہے۔ جب تک مطلقہ کسی اجنبی شخص سے نکاح نہ کر ے خود بچوں کی والدہ کو حق پرورش ہو گا۔شوہر کے لئے جائز نہیں کہ بچوں کو والدہ سے علیحدہ کرے، یہاں تک کہ لڑکا خود کھانے،پینے،استنجا،کرنے لگے،اپنی ان چیزوں میں کسی کا محتاج نہ ہواور عام طور پر بچہ سات(7) سال کی عمر میں اس قابل ہو جاتا ہےاور لڑکی کو والدہ سے اس وقت تک جدا کرنا درست نہیں کہ لڑکی کو شہوت ہو نے لگے اور اس کا اندازہ نو(9) سال کی عمر ہے،اس کے بعد اپنی اولاد کو والدہ سے علیحدہ کرنا شرعا درست ہے۔ محمود حسن گنگوہی:ج13،ص567،م جامعہ فاروقیہ کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نومولود بچے کے کان میں اذان اور اقامت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچہ کی پرورش سے انکار اور بچہ گود لینے والے کا ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زوجین کی جدائی کی صورت میں بچے کے پرورش کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچوں کا حق دار کون ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچے کو ماں اپنے پاس رکھ سکتی ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں سے کوئی مسلمان ہو توبچے اس کے تابع ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی کان میں اذان دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچی کی کفالت کے خرچہ کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچوں کے بال لمبے رکھنا جس سے لڑکیوں سے مشابہت ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچہ کو گود لینے،ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچے کی پرورش ماں پر لازم ہے یا نہیں