معاملات / مالی معاوضات /

گاڑیوں کے کاروبار میں شراکت، نفع و نقصان کی تقسیم کار

فتوی نمبر : 2875 0000-00-00 3 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! میرا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے اور میرے ساتھ ایک بندہ شرکت کرنا چاہتا ہے 60 فیصد اس کا سرمایہ ہوگا اور 40 فیصد میرا ہوگا، جبکہ گاڑیوں کی خرید و فروخت اور اس کے تمام معاملات میں دیکھوں گا اور نفع برابر، برابر تقسیم کریں گے تو آیا اس طرح کاروبار کرنا درست ہے یا نہیں اور نقصان اگر ہوا تو وہ کس اعتبار سے ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سوال میں ذکر کردہ صورت شرکت کی ہے، شریعتِ مطہرہ میں شرکت کے صحیح ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ نفع کو فیصد یا متعین تناسب کے ساتھ طے کیا جائے، جبکہ نقصان کی تقسیم سرمایہ کے تناسب سے ہوگی، لہٰذا اگر ایک شریک 60 فیصد سرمایہ لگائے اور دوسرا 40 فیصد اور ان میں یہ طے ہو کہ گاڑیوں کی خرید و فروخت اور دیگر کاروباری معاملات ایک شریک انجام دے گا تو اس کے عوض دونوں باہمی رضامندی سے نفع برابر برابر (50، 50 فیصد) یا کسی بھی متفقہ تناسب سے تقسیم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ نفع کا تناسب فیصد کے اعتبار سے پہلے سے متعین ہو، البتہ اگر کاروبار میں نقصان ہو تو اس کی تقسیم نفع کے تناسب سے نہیں، بلکہ سرمایہ کے تناسب سے ہوگی۔ چنانچہ 60 فیصد سرمایہ لگانے والا 60 فیصد نقصان برداشت کرے گا اور 40 فیصد سرمایہ لگانے والا 40 فیصد نقصان کا ذمہ دار ہوگا۔

الشامية: (5/ 648،ط:دارالفكر) (بخلاف الشركة) ؛ لأن العمل فيهما من الجانبين (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد. بدائع الصنائع: (6/ 62،ط:دار الكتب العلمية) إذا عرف هذا فنقول: إذا شرطا الربح على قدر المالين متساويا أو متفاضلا، فلا شك أنه يجوز ويكون الربح بينهما على الشرط سواء شرطا العمل عليهما أو على أحدهما والوضيعة على قدر المالين متساويا ومتفاضلا؛ لأن الوضيعة اسم لجزء هالك من المال فيتقدر بقدر المال.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئلے پر تیمم کرنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلمین کو ان کے تہوار پر مبارک باد دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کے سجدے میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اوور ٹائم اور اس کی تنخواہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے ضائع ہونے کے ڈر اور عورت کی جان کے خوف سے اسقاطِ حمل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقیم کی مسافر امام کی اقتداء کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عذر کی بنا پر عصر کی نماز مثل اول کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے خرید و فرخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے نقصان دہ ہونے کی صورت میں تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فحش تصاویر پر مشتمل میموری کارڈ جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تراویح میں درود اور تشہد پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن خریدی ہوئی چیز تصویر کے مطابق نہ ہو تو کیا حکم ہے؟