السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں بائنینس (Binance) پر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں۔ اس میں مختلف سہولیات موجود ہیں، جیسے Spot Trading، Futures Trading، Staking اور Earn وغیرہ۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ: بائنینس پر صرف کرپٹو کرنسی خرید کر لمبے عرصے کے لیے رکھنا (Spot Investment) شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ Futures Trading اور Leverage کے ذریعے تجارت کا کیا حکم ہے؟ Staking اور Earn کے ذریعے حاصل ہونے والا منافع حلال ہے یا سود کے حکم میں آتا ہے؟ مجموعی طور پر بائنینس سے حاصل ہونے والی کمائی کن صورتوں میں حلال اور کن صورتوں میں حرام ہوتی ہے؟ قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔
کرپٹو کرنسی، بٹ کوئن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی کے متعلق ہمارا موقف توقف کا ہے، فی الحال اس کے جائز، ناجائز ہونے کے متعلق فتویٰ نہیں دیا جا سکتا، البتہ مفتیانِ کرام کی طرف سے حتمی رائے قائم ہونے تک احتیاطاً اس سے احتراز کیا جائے ۔