معاملات / مالی معاوضات /

ضرورت مند کو قرض کی جگہ کوئی چیز مہنگے دام بیچنا

فتوی نمبر : 1061 0000-00-00 108 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک شخص اپنی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے یا کاروبار کو بڑھانے کے لیے کسی سے تین لاکھ روپے قرض لیتا ہے، لیکن وہ بندہ اس کو قرض نہیں دیتا ، بلکہ بازار سے اس کے لیے تین لاکھ روپے کے ٹائر خرید کر ساڑھے چار لاکھ روپے کا اس کو ایک سال کی مدت پر ادھار فروخت کرتا ہے اور یہ قرض لینے والا ان ٹائر کو واپس مارکیٹ میں تین لاکھ کا بیچ کر اس نقد رقم سے اپنی ضرورت پوری کرتا ہے ۔ اس طرح کے معاملے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ طریقہ کار اگرچہ جائز ہے، لیکن اس میں ضرورت مند کی حاجت پوری کرنے کے بجائے دنیاداری اور مفاد پرستی غالب ہے اور اس میں براہ راست سود سے بچنے کے لیے مذکورہ حیلہ اختیار کیا گیا ہے، اس لیے یہ طریقہ ناپسندیدہ ہے۔ بلکہ بہتر یہ ہے کہ بلا سود ضرورت مند کو قرض فراہم کیا جائے، احادیثِ مبارکہ میں قرض کی صورت میں بھی کسی کے ساتھ تعاون کرنے کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ چنانچہ حدیث مبارکہ ہے : ’’ حضرت براء رضی اللّہ عنہ راوی ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:جو شخص دودھ کا جانور کسی کو عاریۃً دے یا چاندی (یعنی روپیہ وغیرہ) قرض دے یا کسی راستہ بھولے ہوئے اور نابینا کو کوچہ و راستہ میں راہ بتائے تو اس کو ایک غلام آزاد کرنے کی مانند ثواب ہو گا۔ (ترمذی، مشکواۃ المصابیح الرقم:1917) ‘‘۔

*مسند احمد:(188/33،الرقم:19977 ط:موسسة الرسالة)* ’’ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ حَقٌّ، فَمَنْ أَخَّرَهُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ»‘‘. ترجمہ: حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس آدمی کا کسی دوسرے بھائی پر کوئی حق (قرضہ وغیرہ) واجب الادا ہو اور وہ اس مقروض کو ادا کرنے کے لیے دیر تک مہلت دے دی تو اس کو ہر دن کے عوض صدقہ کا ثواب ملے گا۔ *الشامیة:(326/5،ط: دارالفکر)* ثم قال في الفتح ما حاصله: إن الذي يقع في قلبي أنه إن فعلت صورة يعود فيها إلى البائع جميع ما أخرجه أو بعضه كعود الثوب إليه في الصورة المارة وكعود الخمسة في صورة إقراض الخمسة عشر فيكره يعني تحريما، فإن لم يعد كما إذا باعه المديون في السوق فلا كراهة فيه بل خلاف الأولى، فإن الأجل قابله قسط من الثمن، والقرض غير واجب عليه دائما بل هو مندوب وما لم ترجع إليه العين التي خرجت منه لا يسمى بيع العينة؛ لأنه من العين المسترجعة لا العين مطلقا وإلا فكل بيع بيع العينة اهـ، وأقره في البحر والنهر والشرنبلالية وهو ظاهر، وجعله السيد أبو السعود محمل قول أبي يوسف، وحمل قول محمد والحديث على صورة العود." *فتح القدیر:(213/7،ط: دارالفکر)* "ثم الذي يقع في قلبي أن ما يخرجه الدافع إن فعلت صورة يعود فيها إليه هو أو بعضه كعود الثوب أو الحرير في الصورة الأولى وكعود العشرة في صورة إقراض الخمسة عشر فمكروه، وإلا فلا كراهة، إلا خلاف الأولى على بعض الاحتمالات، كأن يحتاج المديون فيأبى المسئول أن يقرض بل أن يبيع ما يساوي عشرة بخمسة عشر إلى أجل فيشتريه المديون ويبيعه في السوق بعشرة حالة، ولا بأس في هذا فإن الأجل قابله قسط من الثمن، والقرض غير واجب عليه دائماً بل هو مندوب، فإن تركه بمجرد رغبة عنه إلى زيادة الدنيا فمكروه أو لعارض يعذر به فلا، وإنما يعرف ذلك في خصوصيات المواد ومالم ترجع إليه العين التي خرجت منه لايسمى بيع العينة؛ لأنه من العين المسترجعة لا العين مطلقاً، وإلا فكل بيع بيع العينة ".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اور کمپیوٹر پر گیم کھیلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ظہر کے وقت سے دس منٹ پہلے چاشت کی نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہونے والا کتنی دیر قیام کرے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کی ہر رکعت میں تسميہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکارکی طرف سے مہینےمیں دو چھٹیاں ملنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کو قرآن کا نسخہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفل نماز میں متعدد نمازوں کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نقد پر بیچی ہوئی گاڑی کو واپس قسطوں پر خریدنےکا حکم