جوا قمار

لاٹری کی خریدوفروخت کا حکم

فتوی نمبر :
867
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

لاٹری کی خریدوفروخت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب! کیا لاٹری خریدنا ٹھیک ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

لاٹری حقیقت میں سود اور جوئے پر مبنی ہے، جوا اس طرح کہ لاٹری میں لوگ پیسے لگا کر ٹکٹ خریدتے ہیں، پھر قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ ہوتا ہے، کچھ لوگوں کا پیسہ ضائع جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو زیادہ مل جاتا ہے۔
سود اس طرح کہ اس میں رقم دے کر بغیر کسی محنت کے اس پر اضافی نفع لیا جاتا ہے۔
شریعت مطہرہ میں سود اور جوا دونوں حرام اور گناہِ کبیرہ ہیں، لہذا لاٹری خریدنا جائز نہیں۔

حوالہ جات

*القرآن الکریم:(المائدہ: 90:5)*
یٰأَیُّهَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ"

*الدر المختار:(430/1،ط: دارالفكر)*
لغة: مطلق الزيادة، وشرعا: (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئة والبيوع الفاسدة فكلها من الربا فيجب رد عين الربا قائما لا رد ضمانه، لانه يملك بالقبض.

*تبيين الحقائق:(85/4دار الكتاب الإسلامي)*
رحمه الله (هو فضل مال بلا عوض في معاوضة مال بمال) هذا في الشرع وفي اللغة هو مطلق الزيادة قال الله تعالى ﴿وما آتيتم من ربا﴾ إلى قوله ﴿فلا يربو عند الله﴾ وسمي المكان المرتفع ربوة لزيادته على سائر الأماكن ارتفاعا والربا محرم بالكتاب والسنة وإجماع الأمة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 867کی تصدیق کریں
7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل اور گیمز کے شرعی احکام

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • لاٹری کی خریدوفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بچوں کے لیے لاٹری کی خریدوفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات