جوا قمار

کھیل اور گیمز کے شرعی احکام

فتوی نمبر :
688
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

کھیل اور گیمز کے شرعی احکام

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر وغیرہ پر گیم کھیلنا جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلامی تعلیمات کی رو سے کسی کھیل یا گیم کے جائز ہونے کے لیے چند شرائط ضروری ہیں:
1)کھیل بذاتِ خود جائز ہو اور اس میں کوئی ناجائز بات شامل نہ ہو۔
2) اس میں دینی یا دنیاوی فائدہ ہو، جیسے جسمانی ورزش یا تعلیمی نفع۔
3).کھیل کے دوران غیر شرعی امور (موسیقی، تصاویر وغیرہ) شامل نہ ہوں۔
4) کھیل میں اس قدر انہماک نہ ہو کہ فرائض یا واجبات میں غفلت پیدا ہو۔
لہٰذا وہ گیمز جن میں دینی نہ دنیاوی فائدہ ہو، بلکہ صرف وقت کا ضیاع ہو، ان کا کھیلنا ناجائز ہے،اسی طرح وہ گیمز جن میں موسیقی یا جاندار کی تصاویر ہوں وہ شرعاً حرام ہیں، البتہ اگر کوئی گیم تعلیمی یا جسمانی فائدہ رکھتی ہو اور اس میں کوئی غیر شرعی پہلو نہ ہو، نیز فرائض میں کوتاہی نہ ہوتی ہو تو اس کی اجازت ہے۔

حوالہ جات

القرأن الكريم :(لقمان31: 6)*
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡتَرِي لَهۡوَ ٱلۡحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَاب مُّهِين .

*تفسير روح المعاني:(11/ 66، ط:دار الكتب العلمية )*
ولَهْوَ الْحَدِيثِ على ما روي عن الحسن ‌كل ‌ما ‌شغلك ‌عن عبادة الله تعالى وذكره من السمر والأضاحيك والخرافات والغناء ونحوها .

*الدرالمختار : (6/ 349، ط: دارالفكر)*
وفي البزازية استماع ‌صوت ‌الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله عليه الصلاة والسلام «استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 688کی تصدیق کریں
11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل اور گیمز کے شرعی احکام

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • لاٹری کی خریدوفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بچوں کے لیے لاٹری کی خریدوفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات