اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ!
کیا کسی اور کے مال کی زکوٰۃ نکال سکتے ہیں؟ جیسے والدہ یا اہلیہ
دوسرے شخص کی طرف سے زکوةاداکرنے کے لیے اس کی اجازت ضروری ہے، لہذاپوچھی گئی صورت میں والدہ یا اہلیہ نے اجازت دی ہوتو ان کی طرف سے زکوة اداکرنا درست ہوگا۔
*الشامیة:(269/2،ط:دارالفکر)*
قال في البحر: ولو تصدق عنه بأمره جاز.
*بدائع الصنائع:(53/2،ط:دارالکتب العلمیة)*
وهو أن الزكاة عبادة عندنا والعبادة لا تتأدى إلا باختيار من عليه إما بمباشرته بنفسه، أو بأمره، أو إنابته غيره فيقوم النائب مقامه فيصير مؤديا بيد النائب.