احکام عمرہ

عمرے کے بعد اطراف کے کچھ بال کاٹنے کا حکم

فتوی نمبر :
794
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عمرے کے بعد اطراف کے کچھ بال کاٹنے کا حکم

عمرہ کرنے کے بعد بعض لوگ صرف سر کے ایک طرف سے بال کاٹتے ہیں یا کٹ لگاتے ہیں، تو کیا اس طریقے سے آدمی احرام سے نکل جاتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ احرام کی پابندیوں سے نکلنے کے لیے حلق (پورے سر کے بال منڈوانا) یا قصر (بال چھوٹے کروانا) ضروری ہے اور کم از کم چوتھائی سر کے بالوں کا ایک پورے کی مقدار کاٹنا شرط ہے، اگر کسی مرد کے بال پہلے سے ایک پورے سے چھوٹے ہوں تو ایسی صورت میں قصر کافی نہیں ہوتا، بلکہ حلق ہی کرانا لازم ہوتا ہے، لہٰذا صرف سر کے ایک طرف سے کچھ بال کاٹ لینے یا کٹ لگانے سے احرام ختم نہیں ہوتا، اگر کوئی اس حالت میں احرام کی ممنوعات کا ارتکاب کرے تو اس پر دم لازم ہوگا۔

حوالہ جات

*بدائع الصنائع:(141/2،ط:دار الكتب العلمية)*
فأما الحلق فالأفضل حلق جميع الرأس لقوله ﷿ ﴿محلقين رءوسكم﴾ [الفتح: ٢٧] ، والرأس اسم للجميع...والحلق المطلق يقع على حلق جميع الرأس، ولو حلق بعض الرأس، فإن حلق أقل من الربع لم يجزه، وإن حلق ربع الرأس أجزأه، ويكره.أما الجواز فلأن ربع الرأس يقوم مقام كله في القرب المتعلقة بالرأس كمسح ربع الرأس في باب الوضوء.
وأما الكراهة فلأن المسنون هو حلق جميع الرأس لما ذكرنا، وترك المسنون مكروه، وأما التقصير فالتقدير فيه بالأنملة لما روينا من حديث عمر لكن أصحابنا قالوا: يجب أن يزيد في التقصير على قدر الأنملة؛ لأن الواجب هذا القدر من أطراف جميع الشعر، وأطراف جميع الشعر لا يتساوى طولها عادة بل تتفاوت فلو قصر قدر الأنملة لا يصير مستوفيا قدر الأنملة من جميع الشعر بل من بعضه فوجب أن يزيد عليه حتى يستيقن باستيفاء قدر الواجب فيخرج عن العهدة بيقين.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 794کی تصدیق کریں
8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغ میں سال لگانا افضل ہے یا عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض کا قرض ادا کیے بغیر عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ میں سعی کےدوران بیمار ہوکربغیرحلق کیے گھرپہنچنے کی صورت میں دم کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے بعد اطراف کے کچھ بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات