شوہر نے اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دی اور عورت عدت گزارنے لگی کہ اس دوران شوہر کا انتقال ہوگیا اب اس عورت پر کونسی عدت واجب ہے طلاق کی یا وفات کی ؟
پوچھی گئی صورت میں اس عورت پرعدت وفات لازم ہے جو کہ چار ماہ اور دس دن ہیں ۔
القرأن الكريم: [البقرة: 234]
﴿وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنكُمۡ وَيَذَرُونَ أَزۡوَٰجٗا يَتَرَبَّصۡنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرۡبَعَةَ أَشۡهُرٖ وَعَشۡرٗاۖ ﴾
الهندية: (1/ 531، ط :دارالفكر)
رجل طلق امرأته طلاقا رجعيا فاعتدت بثلاث حيض إلا يوما فمات الزوج يلزمها أربعة أشهر وعشر كذا في غاية البيان.
الخانية:349\1 ، ط:دارالفکر)
والحرۃ المطلقۃ اذا مات زوجھا فی العدۃ ان کان الطلاق رجعیا ینقلب عدتھا عدۃ الوفاۃ۔