معاملات / مخاصمات / مخاصمات

وقف کی گئی زمین کو بدلنا

فتوی نمبر : 44 0000-00-00 171 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی نے ایک زمین جنازہ گاہ کے لیے وقف کتردی وقف کرنے والا آدمی مرگیا لیکن جب سے وہ آدمی مرگیا اس زمین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا اور اس زمین نے کیے راستے کی کوئی صورت بن نہیں سکتی چاروں اطراف والے اس زمین کے لیے راستہ نہیں چھوڑتے تواگر یہ زمین ہم بیچ دیں اور اس کی رقم سے دوسری زمین مقبرے کے لیے خرید لیں تویہ زمین خریدنا جائز ہے یا ناجائز ؟اور جنازہ گاہ والے زمیان میں اابھی تک ایک جنازہ نہیں پڑھاگیا اور وقف کرنے والے کے ورثاء بھی موجود ہیں اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ زمیان بیچا جائے تو ہم یہ زمیان بیچ سکتے ہیں یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ وقف کی گئی زمین ہمیشہ کے لیے وقف کرنے والے کی ملکیت سے نکل کر اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں چلی جاتی ہے اور وقف مکمل ہونے کے بعد اس کو بیچنا،کسی کو ہبہ کرنا یا وقف تبدیل کرنا جائز نہیں، لہذا پوچھی گئی صورت میں وقف کی گئی زمین کو بیچ کر تبدیل کرنا جائز نہیں ہے ۔

الفتاوى الهندية: (2/ 350، ط :دار الفكر) وعندهما حبس العين على حكم ملك الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد فيلزم ولا يباع ولا يوهب ولا يورث كذا في الهداية وفي العيون واليتيمة إن الفتوى على قولهما. حاشية ابن عابدين: (57/5 ط: سعید) والحاصل أن ههنا مسألتين: الأولى أن بيع الوقف باطل ولو غير مسجد. فتح القدیر:(220/6، ط:دار الفکر ) (قوله: وإذا صح الوقف) أي لزم، وهذا يؤيد ما قدمناه في قول القدوري وإذا صح الوقف خرج عن ملك الواقف. ثم قوله (لم يجز بيعه ولا تمليكه) هو بإجماع الفقهاء. واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو فریقوں کے درمیان صلح کرانے پر اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وقف کی گئی زمین کو بدلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹام پیپر پر لکھنے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈی این اے ٹیسٹ کی بنیاد پر نسب کے انکار کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشتہ داری کی وجہ سے جھوٹی گواہی دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرآن کریم کی قسم اٹھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناحق کسی کی زمین پر قبضہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاسق آدمی کی گواہی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی کنویں کے قریب اپنی مملوکہ زمین میں بورنگ کروانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انکار کی صورت میں قاضی کا قسم لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جھگڑے کے ڈر کی وجہ سے گواہی نہ دینا