معاملات / مخاصمات / مخاصمات

گھر ہبہ کرنے کو اپنی موت پر معلق کرنے کی صورت میں ہبہ کا حکم

فتوی نمبر : 3012 0000-00-00 0 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنا ایک گھر اپنے ایک کو دوست کو اس طور پر ہبہ کردیا کہ آپ تاحیات اس میں رہیں اور آپ کی وفات کے بعد میں یہ گھر واپس لے لوں گا ، اتفاق سے سے ہبہ کرنے والا پہلے فوت ہوگیا اور اس کے بعد اس کا وہ دوست فوت ہوا ،جسے مکان بطور ہبہ دیا تھا ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ گھر اصل مالک (جس نے ہبہ کیا تھا ) کے ورثاکو ملے گا یا اس دوست کے ورثاکو جس کو ہبہ کیا گیا تھا ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سوال میں مذکو رہ صورت کو فقہ کے اصطلاح میں ہبہ عمری کہا جاتا ہے اور اس کا حکم یہ ہے کہ موھوب لہ (جس کو ہبہ کیا گیا ہے ) وہ اس چیزکا مالک بن جاتا ہے ،نیز اصل مالک کا یہ شرط لگانا کہ آپ کے وفات کے بعد میں واپس لے لوں گا ، اس کا کوئی اعتبار نہیں ، لہذا مذکورہ مکان موھوب لہ (جس کو ہبہ کیا گیا ہے ) کے ورثا کو ملے گا ۔

صحيح مسلم: (5/ 68، رقم الحديث : 26 - (1625)، ط: دار طوق النجاة ) عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « أمسكوا عليكم أموالكم ولا تفسدوها، فإنه ‌من ‌أعمر ‌عمرى فهي للذي أعمرها حيا وميتا ولعقبه . الدرالمختار : (5/ 707، ط: دارالفكر) (‌جاز ‌العمرى) للمعمر له ولورثته بعده لبطلان الشرط. الهداية: (3/ 228، ط: دار احياء التراث العربي ) قال: "‌والعمرى ‌جائزة للمعمر له حال حياته ولورثته من بعده" لما روينا. ومعناه أن يجعل داره له عمره. وإذا مات ترد عليه فيصح التمليك، ويبطل الشرط لما روينا وقد بينا أن الهبة لا تبطل بالشروط الفاسدة " .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو فریقوں کے درمیان صلح کرانے پر اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وقف کی گئی زمین کو بدلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹام پیپر پر لکھنے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈی این اے ٹیسٹ کی بنیاد پر نسب کے انکار کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشتہ داری کی وجہ سے جھوٹی گواہی دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرآن کریم کی قسم اٹھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناحق کسی کی زمین پر قبضہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاسق آدمی کی گواہی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی کنویں کے قریب اپنی مملوکہ زمین میں بورنگ کروانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انکار کی صورت میں قاضی کا قسم لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جھگڑے کے ڈر کی وجہ سے گواہی نہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر ہبہ کرنے کو اپنی موت پر معلق کرنے کی صورت میں ہبہ کا حکم