وقف

مسجد کی زمین کو تعلیم کے لیے استعمال کرنا

فتوی نمبر :
364
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / امانات / وقف

مسجد کی زمین کو تعلیم کے لیے استعمال کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کرتا ہوں کہ آپ سب علماء کرام خیر و عافیت سے ہوں گے ایک مسئلہ ہے مسجد میں مدرسے کے ساتھ اس سکول کی تعلیم دے سکتے ہیں یا نہیں مہربانی ہوگی جلدی سے بتائیں؟
شکریہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جب کوئی جگہ مسجد کے لیے وقف کر دی جائے تو وہ ہمیشہ کے لیے زمین سے آسمان تک مسجد ہی رہتی ہے، مسجد کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت اور با جماعت نماز کی ادائیگی ہے، اس لیے اس کا استعمال اسی مقصد کے لیے ہونا چاہیے،البتہ شدید مجبوری کے وقت بلا قیمت دینی تعلیم دینے کی گنجائش موجود ہے، لیکن یہ صرف عارضی طور پر جائز ہے، مستقل طور پر مسجد کو مدرسہ بنانا یا اس میں اسکول کی تعلیم دینا درست نہیں، کیونکہ یہ مسجد کے اصل مقصد سے انحراف ہے،لہٰذا پوچھی گئی صورت میں مجبوری کے وقت دینی تعلیم دے سکتے ہیں، لیکن مستقل مدرسہ یا اسکول بنانا جائز نہیں، وہاں کےلوگوں کو چاہیے کہ تعلیم کے لیے مسجد کے علاوہ الگ جگہ کا انتظام کریں، تاکہ مسجد کی عظمت اور اصل مقصد برقرار رہے۔

حوالہ جات

الهندية:(362/2،ط: دارالفكر)*
البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعا لها، فإن وقفها على جهة أخرى اختلفوا في جوازه والأصح أنه لا يجوز كذا في الغياثية.

*البحر الرائق:(36/2،ط: دارالكتاب الإسلامي)*
قال الله تعالى ﴿وأن المساجد لله﴾ [الجن: ١٨] وما تلوناه من الآية السابقة فلا يجوز لأحد مطلقا أن يمنع مؤمنا من عبادة يأتي بها في المسجد لأن المسجد ما بني إلا لها من صلاة واعتكاف وذكر شرعي وتعليم علم وتعلمه وقراءة قرآن ولا يتعين مكان مخصوص لأحد حتى لو كان للمدرس موضع من المسجد يدرس فيه فسبقه غيره إليه ليس له إزعاجه وإقامته منه .

*المحيط البرهاني:(118/6،ط: دارالكتب العلمية)*
وإذا كان الأصل البقعة موقوفة على جهة قرية فبنى عليها أبناؤها على جهة قرية أخرى اختلف المشايخ فيه قال بعضهم: لا يجوز؛ لأن جهة القرية إذا اختلفت لا يصير البناء تبعا للبقعة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 364کی تصدیق کریں
33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موروثی زمین تقسیم سے پہلے وقف کرنا اور محلے میں ایک مسجد کے ہوتے ہوئے دوسری مسجد بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موروثی زمین تقسیم سے پہلے وقف کرنا اور محلے میں ایک مسجد کے ہوتے ہوئے دوسری مسجد بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کے لیے وقف کئے گئے قرآن کریم ودیگرکتابوں کومسجد سے باہر لے جاکر پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کسی ادارے میں لگنے کے لیے رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • وقف شدہ زمین کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • سرکاری زمین کو بلااجازت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کا پانی ذاتی ضروریات میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی زمین کو تعلیم کے لیے استعمال کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • وقف کی گئی زمین کو بدلنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کے از سر نو تعمیر کے لیے مسجد کی مملوکہ زمین کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات