کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی بچہ مردہ پیدا ہو جائے ،تو کیا اس کے لیے ایصال ثواب اور فاتحہ کرنا صحیح ہے؟
واضح رہے کہ جب بچہ مردہ پیدا ہو جائے ،تو شریعت کے احکامات جو عام مردوں پر لاگو ہوتے ہیں، وہ اس پر لاگو نہیں ہوں گے ،وہ مردوں میں شمار ہی نہیں ہوتا ،اس لیے اس کے لیے ایصال ثواب کی ضرورت نہیں۔
الدرالمختار:(2/ 228،ط: دارالفكر) وإذا استبان بعض خلقه غسل وحشر هو المختار (وأدرج في خرقة ودفن ولم يصل عليه) وكذا لا يرث إن انفصل بنفسه (كصبي سبي مع أحد أبويه) حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح:(ص598،ط: دارالكتب العلمية ) "وإن لم يستهل غسل" وإن لم يتم خلقه "في المختار" لأنه نفس من وجه "وأدرج في خرقة" وسمي "ودفن ولم يصل عليه" ويحشر.