عبادات / جنائز / ایصال ثواب

مرحوم کی طرف سے افطاری کرانا

فتوی نمبر : 1578 0000-00-00 142 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص ہر سال رمضان المبارک میں اپنے مرحوم والد صاحب کی طرف سے افطاری کا اہتمام کرتا ہے، اب حالات کے پیشِ نظر افطاری پر کافی خرچ (تقریباً 30 تا 50 ہزار روپے) آتا ہے، اس لیے وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا وہ یہ رقم کسی مسجد میں افطاری کے انتظام کے لیے دے سکتا ہے، تاکہ وہاں روزہ داروں کو افطار کرایا جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص کسی کام کو کچھ عرصے سے کر رہا ہو تو وہ اس پر لازم نہیں ہو جاتا، اگر وہ اس کو کسی وجہ سے ترک کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن بلا عذر نیکی کو ترک کرنا مناسب بھی نہیں، لہذا پوچھی گئی صورت میں مسجد یا کسی دینی ادارے میں افطاری کے لیے رقم دینا جائز ہے اور ایسا کرنے سے ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی، بلکہ امید ہے کہ زیادہ لوگوں کے افطار کرنے کی وجہ سے ثواب میں اضافہ ہوگا۔

*الترمذي:(160/2،رقم الحديث:807،ط:دار العرب الاسلامي)* عن زيد بن خالد الجهني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌من ‌فطر صائما كان له مثل أجره، غير أنه لا ينقص من أجر الصائم شيئا. هذا حديث حسن صحيح. *صحیح مسلم:(73/5، رقم الحدیث1630،ط:دارالطباعة العامرة تركية)* حدثنا يحيى بن أيوب، وقتيبة بن سعيد وعلي بن حجر قالوا: حدثنا إسماعيل (وهو ابن جعفر ) عن العلاء عن أبيه عن أبي هريرة: « أن رجلا قال للنبي ﷺ: إن أبي مات وترك مالا ولم يوص، فهل يكفر عنه أن أتصدق عنه؟ قال: نعم ».
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تعزیت کا مسون طریقہ اور تعزیت کے لیے ہاتھ اٹھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندہ آدمی کے اپنے لیے زندگی میں ایصال ثواب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے جانور کا صدقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے ایصال ثواب کے لیے کی جانے والی رسمی دعوت کو اپنی زندگی میں کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرے ہوئے شخص کے نام پر سبیل لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرحوم کی طرف سے افطاری کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے جانور کا صدقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تعزیت کا مسنون طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایصالِ ثواب کا ثبوت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے لیے ایصال ثواب کا حکم