عبادات / جنائز / ایصال ثواب

اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے جانور کا صدقہ کرنا

فتوی نمبر : 2042 0000-00-00 51 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عرض یہ ہے کہ میرے والد صاحب کی خواہش کے اپنے مرحوم والدین اور بھائی کے ایصال ثواب کیلئے بھینس ذبح کریں اس وقت میرے ایک غریب ماموں ہے جوکہ معذور بھی ہے وہ اپنے بیٹے کی شادی کروانا چاہتے ہیں پوچھنا یہ ہے کہ میرے والد صاحب بھینس خرید کر ان کو گفٹ کر دے تو کیا اس سے مرحومین کے لیے ایصال ثواب بھی ہوجائےگا اور ان کی شادی کی رسم بھی ادا ہوجائےگی ،اس طرح کرنا شریعت کے رو سے جائز ہے کہ نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اپنے مرحومین کے لیے ایصال ثواب کی نیت سے کسی چیز کا صدقہ کرنا جائز ہے اور اس کا ثواب مرحوم کو پہنچتا ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں اپنے غریب ماموں کو بطور صدقہ ایصال ثواب کی نیت سے جانور دینا جائز ہے ، آگے پھر اس کی مرضی ہے کہ وہ شادی میں ذبح کرے یا اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بیچ دےـ

*سنن أبي داود: (رقم الحدیث:1681،ط:دار الرسالة العالمية)* عن سعد بن عبادة، أنه قال: يا رسول الله، إن أم سعد ماتت، ‌فأي ‌الصدقة ‌أفضل؟ ‌قال: "‌الماء" قال: فحفر بئرا، وقال: هذه لأم سعد. *الشامية: (2/ 243،ط:دارالفکر)* صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان ‌أن ‌يجعل ‌ثواب ‌عمله ‌لغيره ‌صلاة ‌أو ‌صوما ‌أو ‌صدقة أو غيرها كذا في الهداية، بل في زكاة التتارخانية عن المحيط: الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شيء اهـ هو مذهب أهل السنة والجماعة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تعزیت کا مسون طریقہ اور تعزیت کے لیے ہاتھ اٹھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندہ آدمی کے اپنے لیے زندگی میں ایصال ثواب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے جانور کا صدقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے ایصال ثواب کے لیے کی جانے والی رسمی دعوت کو اپنی زندگی میں کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرے ہوئے شخص کے نام پر سبیل لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرحوم کی طرف سے افطاری کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے جانور کا صدقہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تعزیت کا مسنون طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایصالِ ثواب کا ثبوت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے لیے ایصال ثواب کا حکم