اگر دوسری رکعت میں مقتدی کی تشہد مکمل نہیں ہوئی اور امام صاحب تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے تو مقتدی کیا کرے تشھد مکمل کرے گا یا امام کی اقتداء میں فوراً کھڑا ہو جائے ؟
اگر مقتدی تشہد مکمل کرنے سے پہلے امام تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے، تو مقتدی پہلے اپنا تشہد جلدی سے مکمل کرے، پھر امام کے ساتھ تیسری رکعت میں شامل ہوجائے۔
الهندية:(90/1،ط: دارالفكر) وقام الإمام قبل أن يتم المقتدي أو سلم الإمام في آخر الصلاة قبل أن يتم المقتدي التشهد فالمختار أن يتم التشهد. كذا في الغياثية وإن لم يتم أجزأه. تبيين الحقائق:(119/1،ط:دار الكتاب الإسلامي) إذا أدرك الإمام في التشهد ولو قام إلى الثالثة قبل أن يتم المأموم التشهد يتمه وإن لم يتم وقام جاز