دوگروہوں کی لڑائی کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں صلح کروانے والا ہلاک ہو جائے اور معلوم بھی نہیں ہے کہ کس کی طرف سے گولی لگی ہے، جبکہ فریقین میں سے ہر ایک قتل کرنے سے انکار کر رہا ہے اور قسم اٹھانے کے لیے بھی دونوں تیار ہیں، ایسی صورت میں مقتول کا کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ اگر دو گروہوں کے درمیان لڑائی اور فائرنگ کے دوران صلح کروانے والا تیسرا شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو جائے، لیکن یہ معلوم نہ ہو سکے کہ گولی کس فریق کی طرف سے لگی تھی اور دونوں فریق قتل سے انکار کریں، نیز کسی ایک فریق پر قتل کا شرعی ثبوت (مثلاً معتبر گواہ یا دیگر شرعی قرائن) بھی قائم نہ ہو تو محض الزام یا شبہ کی بنیاد پر کسی فریق پر قصاص یا دیت کا حکم عائد نہیں کیا جائے گا، البتہ اگر بعد میں معتبر شرعی شہادت یا ایسے واضح قرائن سے یہ ثابت ہو جائے کہ قتل کسی مخصوص شخص یا فریق کی جانب سے ہوا ہے تو پھر اسی کے مطابق قصاص یا دیت کا حکم نافذ ہوگا۔
*الهندية:(3/ 451،ط:دارالفکر)* ومنها الشهادة ببقية الحدود والقصاص تقبل فيها شهادة رجلين، ولا تقبل في هذين القسمين شهادة النساء هكذا في الهداية. . *الموسوعة الفقهية:(160/33،ط:دارالسلاسل)* ومما يؤخذ من كتبهم أنهم يعملون القرائن - إن اعتبروها عاملة - في خصوص حقوق العباد، ولا يعملونها في القصاص والحدود، فاعتبروا مثلا سكوت البكر أو صمتها قرينة على الرضا، وقبض الهبة والصدقة بحضرة المالك مع سكوته إذنا بالقبض، ووضع اليد والتصرف قرينة على ثبوت الملكية، وقبول التهنئة في ولادة المولود أيام التهنئة المعتادة قرينة على ثبوت النسب منه.