عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

نہر سے نکلنے والے سونے کے خمس اور مصارف کا حکم

فتوی نمبر : 3197 0000-00-00 6 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں نہر کی ریت سے سونا نکلتا ہے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس طرح ریت سے حاصل ہونے والے سونے میں خمس واجب ہوگا یا نہیں؟ اگر خمس واجب ہو تو کیا اس خمس کی رقم اپنی بیوی یا والدین میں سے کسی کو دی جاسکتی ہے؟ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زمین سے نکلنے والے سونے کا خمس (پانچواں حصہ)نکالنا واجب ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں سونا نکالنے والا خود سونے کے چار حصوں کا مالک شمار ہوگا اور اس کا خُمس حکومت کے خزانے (بیت المال) میں جمع کروانا ہوگا، البتہ اگر فسادِ زمانہ کی وجہ سے یہ یقین نہ ہو کہ حکومت اس مال کو صحیح مصرف میں خرچ کرے گی تو پھر اس کا مصرف فقراء، یتیم اور حاجت مند مسافر ہوں گے، البتہ جنابِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے غریب اور نادار لوگ اس کے زیادہ حق دار ہوں گے۔ نیز لقطہ کی طرح خُمس کے مصرف میں بھی اس بات کی گنجائش ہے کہ اگر پانے والا خود یا اس کے اصول و فروع (والدین، اولاد) اور بیوی میں سے کوئی مستحق ہو تو ان کے لیے بھی خُمس استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

الدر المختار مع رد المحتار: (324/2، ط: دار الفکر) للواجد صرف الخمس لنفسه وأصله وفرعه وأجنبي بشرط فقرهم. (قوله: لنفسه) أي إن كان محتاجا ولا تغنيه الأربعة الأخماس بأن كان دون المائتين أما إذا بلغ مائتين فلا يجوز له تنازل الخمس بحر عن البدائع. قلت: لكن فيه أنه قد يبلغ مائتين فأكثر ولا يغنيه كمديون بمائتين مثلا فالأولى الاقتصار على الحاجة، وفي كافي الحاكم ومن أصاب ركازا وسعه أن يتصدق بخمسه على المساكين فإذا اطلع الإمام على ذلك أمضى له ما صنع وإن كان محتاجا إلى جميع ذلك وسعه أن يمسكه لنفسه وإن تصدق بالخمس على أهل الحاجة من آبائه وأولاده جاز ذلك وليس هذا بمنزلة عشر الخارج من الأرض. اللباب فِی شرح الکتاب: (133/4، ط: المکتبة العلمیة) وأما الخمس فيقسم على ثلاثة أسهم: سهم لليتامى، وسهم للمساكين، وسهم لأبناء السبيل، ويدخل فقراء ذوي القربى فيهم، ويقدمون، ولا يدفع إلى أغنيائهم شيء. الموسوعة الفقهية الكوتية: (108/23، ط: دار السلاسل) ذهب جمهور الفقهاء (الحنفية والمالكية والمذهب عند الحنابلة وبه قال المزني من الشافعية) إلى أن خمس الركاز يصرف مصارف الغنيمة وليس زكاة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سید کو زکوۃ دینے کا حیلہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوشن پڑھانے والے قاری صاحب کو تنخواہ کی مدمیں زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے کو زکوٰۃ و صدقات دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے سرکاری اسکول کی تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے اسپتال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے معلمات کو تنخواہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ فلسطین بھیجنا زیادہ افضل ہے یا اپنے شہر کے لوگوں کو دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے مستحق کو تحفہ بول کر زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انجمن کمیٹی کو زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مال سے بھائی کے گھر میں بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم