عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا

فتوی نمبر : 2705 0000-00-00 18 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! کیا کسی ادارے یا فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوٰۃ فنڈ میں سے اسکول کے طلبہ کی فیس ادا کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کے لیے زکوۃ کے مال کا کسی مستحق زکوۃ شخص کو مالک بنانا شرط ہے۔ اگر طلبہ نابالغ ہوں اور ان کے والدین مستحقِ زکوٰۃ ہوں تو ایسے طلبہ کی فیس زکوٰۃ فنڈ سے ادا کی جا سکتی ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ زکوٰۃ کی رقم پہلے مستحق والد کو بطورِ مالک و قابض دی جائے، خواہ زکوٰۃ کا نام ظاہر نہ کیا جائے، پھر وہی رقم وہ والد اسکول کی فیس کی مد میں ادا کرے، اور اگر طلبہ بالغ ہوں تو ضروری ہے کہ وہ خود مستحقِ زکوٰۃ ہوں، تب ہی ان کی فیس زکوٰۃ کی رقم سے ادا کی جا سکتی ہے۔ اگر مستحق والد اسکول انتظامیہ کو وکیل بنادے کہ وہ اس کی طرف سے زکوٰۃ وصول کر کے اس کے بچوں کی فیس میں خرچ کرے تو اس صورت میں بھی زکوٰۃ کی ادائیگی شرعاً درست ہوگی۔

*تبيين الحقائق:(251/1،ط:دار الكتاب الإسلامي)* وقوله هي تمليك المال أي الزكاة تمليك المال وترد عليه الكفارة إذا ملكت؛ لأن التمليك بالوصف المذكور موجود فيها، ولو قال تمليك المال على وجه لا بد له منه لانفصل عنها؛ لأن الزكاة يجب فيها تمليك المال؛ لأن الإيتاء في قوله تعالى ﴿وآتوا الزكاة﴾ [البقرة: ٤٣] يقتضي التمليك، ولا تتأدى بالإباحة حتى لو كفل يتيما فأنفق عليه ناويا للزكاة لا يجزيه بخلاف الكفارة، ولو كساه تجزيه لوجود التمليك. *الدرالمختار مع رد المحتار:(139/1،ط دار الفکر)* دفع الزكاة إلى صبيان أقاربه برسم عيد أو إلى مبشر أو مهدي الباكورة جاز. قوله: إلى صبيان أقاربه) أي العقلاء وإلا فلايصح إلا بالدفع إلى ولي الصغير. *البحر الرائق:(265/2 ،ط: دارالکتاب الاسلامي)* وإنما منع من الدفع لطفل الغني لأنہ یعدغنیًا بغناء أبیہ وہو یفید أن الدفع لولد الغنیۃ جائز إذ لا یعد غنیا بغناء أمہ ولو لم یکن لہ أب.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سید کو زکوۃ دینے کا حیلہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوشن پڑھانے والے قاری صاحب کو تنخواہ کی مدمیں زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے کو زکوٰۃ و صدقات دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے اسپتال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے سرکاری اسکول کی تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ فلسطین بھیجنا زیادہ افضل ہے یا اپنے شہر کے لوگوں کو دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے معلمات کو تنخواہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے مستحق کو تحفہ بول کر زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مال سے بھائی کے گھر میں بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانگنے والے مسکین کو زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم