عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

ہسپتال میں موجود زکوۃ کے فنڈ سے علاج کرانا

فتوی نمبر : 3129 0000-00-00 27 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میری اہلیہ کا آپریشن ہونا ہے۔ آپریشن کا خرچ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہے اور ممکن ہے علاج کے دوران مزید اخراجات بھی ہوں، میرے پاس اس وقت علاج کے لیے مکمل رقم موجود نہیں اور میں پہلے ہی کافی قرض دار ہوں۔ میری اہلیہ کے پاس تقریباً ڈھائی سے تین لاکھ روپے مالیت کا سونا موجود ہے، لیکن ہم اسے فروخت نہیں کرنا چاہتے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہماری اس صورتِ حال میں ہم ہسپتال سے اہلیہ کا آپریشن اور علاج زکوٰۃ یا صدقات کی رقم سے کروا سکتے ہیں؟ اگر ہسپتال زکوٰۃ فنڈ سے مستحق مریضوں کے علاج کی سہولت فراہم کرتا ہو تو کیا ہم اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ براہِ کرم ہماری مکمل صورتِ حال دیکھتے ہوئے شریعت کی روشنی میں فتویٰ عطا فرمائیں کہ ہمارے لیے زکوٰۃ یا صدقات کی رقم سے علاج کروانا جائز ہے یا نہیں۔ جزاکم اللہ خیراً

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ کسی مستحق زکوٰۃ فرد کو زکوٰۃ کی رقم یا چیز کا مالک بنادیا جائے، جب تک تملیک نہ ہو زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی، ہر مریض کو اس کے علاج کی نوعیت کے اعتبار سے کچھ رقم زکوٰۃ کی مد میں سے دے کر ان سے ہسپتال کے اخراجات کی مد میں وصول کرلیا جائے تو یہ رقم ان کے حوالے کرنے سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔ پوچھی گئی صورت میں اگر آپ مستحق زکوۃ ہیں تو آپ اپنی بیوی کا علاج زکوۃ کے فنڈ سے کرواسکتے ہیں،لیکن شرط یہ ہے کہ آپ یا آپ کا کوئی وکیل پہلے زکوۃ کے پیسوں پر قبضہ کرے،بغیر قبضہ کیے زکوۃ کے فنڈ سے علاج کروانے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔

الهندية: (1/ 189،ط:دارالفكر) لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضا للتجارة أو لغير التجارة فاضلا عن حاجته في جميع السنة هكذا في الزاهدي والشرط ‌أن ‌يكون ‌فاضلا ‌عن ‌حاجته ‌الأصلية، وهي مسكنه، وأثاث مسكنه وثيابه وخادمه، ومركبه وسلاحه، ولا يشترط النماء إذ هو شرط وجوب الزكاة لا الحرمان كذا في الكافي. ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحا مكتسبا كذا في الزاهدي... ولا يجوز دفعها إلى ولد الغني الصغير كذا في التبيين. ولو كان كبيرا فقيرا جاز، ويدفع إلى امرأة غني إذا كانت فقيرة، وكذا إلى البنت الكبيرة إذا كان أبوها غنيا؛ لأن قدر النفقة لا يغنيها وبغنى الأب والزوج لا تعد غنية كذا في الكافي... ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب كذا في الهداية ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب؛ لأنهم لم يناصروا النبي صلى الله عليه وسلم كذا في السراج الوهاج. هذا في الواجبات كالزكاة والنذر والعشر والكفارة فأما التطوع فيجوز الصرف إليهم كذا في الكافي. تبيين الحقائق:(251/1،ط:دار الكتاب الإسلامي) وقوله هي تمليك المال أي الزكاة تمليك المال وترد عليه الكفارة إذا ملكت؛ لأن التمليك بالوصف المذكور موجود فيها، ولو قال تمليك المال على وجه لا بد له منه لانفصل عنها؛ لأن الزكاة يجب فيها تمليك المال؛ لأن الإيتاء في قوله تعالى ﴿وآتوا الزكاة﴾ [البقرة: ٤٣] يقتضي التمليك، ولا تتأدى بالإباحة حتى لو كفل يتيما فأنفق عليه ناويا للزكاة لا يجزيه بخلاف الكفارة، ولو كساه تجزيه لوجود التمليك.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سید کو زکوۃ دینے کا حیلہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوشن پڑھانے والے قاری صاحب کو تنخواہ کی مدمیں زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے کو زکوٰۃ و صدقات دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے سرکاری اسکول کی تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے اسپتال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ فلسطین بھیجنا زیادہ افضل ہے یا اپنے شہر کے لوگوں کو دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے معلمات کو تنخواہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے مستحق کو تحفہ بول کر زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انجمن کمیٹی کو زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مال سے بھائی کے گھر میں بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم