تاریخ / تاریخ اسلام /

ماہ ربیع الاول کے اعمال و پیغام

فتوی نمبر : 3125 0000-00-00 22 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ربیع الاول کے بارے میں رہنمائی فرمائے کہ اس کو کس طرح منانا چاہیے اور اس حوالے سے کیا خاص اعمال و پیغام ہے جو ایک مسلمان کو کرنا چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ماہِ ربیع الاول کو ایک خاص حیثیت کے اعتبار سے دوسرے مہینوں پر فضیلت حاصل ہے، کیونکہ اس بابرکت مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیر کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کی ایک وجہ یہ بھی بیان فرمائی کہ یہ وہ دن ہے جس میں میری ولادت ہوئی، باقی ربیع الاول کے مہینے میں کسی خاص عمل کا روایات میں کوئی تذکرہ موجود نہیں۔ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت جس مقصد کے لیے ہوئی تھی، اسے سیکھنا، سمجھنا اور اپنی زندگی میں نافذ کرنا چاہیے۔ جو مسلمان اپنی زندگی کے ہر کام اور ہر عمل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتا ہے، اس کے لیے ہر مہینہ ربیع الاول اور ہر دن 12 ربیع الاول کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماہِ ربیع الاول کا مقصد صرف یہ نہیں کہ ہم اس مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق کا دعویٰ کریں، گھروں پر چراغاں کریں، حلوے اور دیگر اشیاء تقسیم کریں یا جلوس نکالیں؛ بلکہ اس مہینے کا حقیقی پیغام یہ ہے کہ ایک مسلمان اپنی پوری زندگی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مکمل اتباع کرے۔ خوشی کا موقع ہو یا غمی کا، ہر حال میں اپنے معاملات اور اعمال کو سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق بنانے کی کوشش کرے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان اہلِ علم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں، آپ کے طریقۂ زندگی اور دین کے احکام کے بارے میں دریافت کرتا رہے اور اپنی زندگی کو سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے۔ جس مسلمان کی زندگی کا مقصد ہی یہ ہو کہ اس کا ہر عمل، ہر قدم اور اس کی ہر سانس سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ہو، اس کے لیے ہر دن ربیع الاول اور ہر دن 12 ربیع الاول کی مانند ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ربیع الاول کے پیغام کو صرف ایک مہینے یا ایک دن تک محدود نہ کریں، بلکہ پوری زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنانے کی کوشش کریں؛ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد یہی ہے کہ امت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر چلے، آپ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کرے، اور یہی اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں کامیابی اور آخرت میں جنت کا راستہ ہے۔

المعجم الكبير للطبراني:(11/ 85،ط:مكتبة ابن تيمية ) 11124 - حدثنا محمد بن زكريا الغلابي، أنا عبد الله بن رجاء، أنا إسرائيل، عن مسلم الأعور، عن مجاهد، عن ابن عباس، قال: «ولد رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الاثنين، وأنزل عليه يوم الاثنين، ومات يوم الاثنين. المدخل لابن الحاج: (2/ 2،ط:دار التراث): لكن أشار عليه الصلاة والسلام -إلى فضيلة هذا الشهر العظيم «بقوله عليه الصلاة والسلام للسائل الذي سأله عن صوم يوم الاثنين فقال له عليه الصلاة والسلام ذلك يوم ولدت فيه» فتشريف هذا اليوم متضمن لتشريف هذا الشهر الذي ولد فيه. فينبغي أن نحترمه حق الاحترام ونفضله بما فضل الله به الأشهر الفاضلة
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا