کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کے بارے میں کہ نماز میں قیام کے دوران ہاتھ باندھنے کے اعتبار سے مرد اور عورت کی نماز میں کیا فرق ہے ؟
واضح رہے کہ مرد کے ہاتھ باندھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھ کر انگوٹھے اور چھوٹی انگلی سے دائیں ہاتھ کے گرد حلقہ بنائیں اور تین انگلیاں کلائی پر بچھا کر ناف کے نیچے رکھے ،جبکہ عورت قیام کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں کو سینے کے اوپر رکھے گی۔
مصنف ابن أبي شيبة: (1/ 342 ، رقم الحديث : 3934،ط: دار التاج) عن قبيصة بن هلب، عن أبيه قال: رأيت النبي صلى الله عليه وسلم واضعا يمينه على شماله في الصلاة.