السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب ! میزان بینک کے پلیٹینیم ڈیبٹ کارڈ پر ریسٹورنٹ سے ڈسکاؤنٹ لینا جائز ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ غیر سودی بینک کے پلاٹینیم ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خریداری پر کارڈ ہولڈر کو جو ڈسکاؤنٹ ملتا ہے، وہ اگر دکاندار اور تاجر کی طرف سے ہو، تو چونکہ کسی چیز کی خریداری پر بیچنے والے سے اس کی قیمت میں رعایت حاصل کرنا شرعا جائز ہے لہذا اس ڈسکاؤنٹ کا حاصل کرنا فی نفسہ جائز ہے، البتہ جو ڈسکاونٹ کارڈ جاری کرنے والا بینک اور سامان فروخت کرنے والا تاجر دونوں مل کر مشترکہ طور پر ادا کرتے ہوں ،مثلا 50 فیصد تاجر ادا کرتا ہو اور 50 فیصد کارڈ جاری کرنے والا بینک ادا کرتا ہو یا سارا ڈسکاؤنٹ محض کارڈ جاری کرنے والا بینک برداشت کرتا ہو ،تو یہ ڈسکاؤنٹ اگر بینک محض اکاؤنٹ ہولڈر ہونے کی بنیاد پر تمام اکاؤنٹ ہولڈر ( کرنٹ اکاؤنٹ ،سیونگ اکاؤنٹ، بچت اکاؤنٹ ،وغیرہ) سب اکاؤنٹ ہولڈر کو فراہم کرتا ہے، تو اس صورت میں وہ شرعا اپنے اکاؤنٹ ہولڈر کے لیے بینک کی طرف سے تبرع شمار ہوگا ،جو کہ جائز ہے ،لہذا اس صورت میں پلاٹینیم ڈیبیٹ کارڈ پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا درست ہے۔
شرعی معیارات :ص ، ط: معارف القرآن کراچی ) حاملین کارڈ کو ایسی ترجیحی سہولیات دینا جائز ہے ، جو شریعت میں حرام نہیں ہیں ، جیسے حامل کارڈ کو کسی خدمت کے حصول میں ترجیح دیئے جانے کی سہولت دینا یا ہوٹل ائیر لائن یا رسٹورنٹ میں ریزویشن کے وقت رعایت اور قیمت دینا اور قیمت میں کمی کی سہولت دینا وغیرہ ۔