عبادات / نماز /

مسجد میں دوسری جماعت کا حکم اور تبلیغی مراکز میں ایک سے زائد جماعت کی وجہ

فتوی نمبر : 2801 0000-00-00 12 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

حضرت مفتی صاحب ! مسجد میی جماعت ثانیہ کرنا مکروہ ہے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ تبلیغی مراکز میی ایک جماعت کے بعد دوسری جماعت پھر تیسری جماعت یعنی جو بھی آتا ہے وہ اپنی جماعت کرواتا ہے۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی مسجد جہاں امام و مؤذن باقاعدہ مقرر ہوں اور پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی ہو، وہاں پہلی جماعت کے بعد دوسری جماعت (جماعتِ ثانیہ) کا اہتمام مکروہِ تحریمی ہے، کیونکہ اس سے نظم میں خلل آتا ہے، البتہ مسافر حضرات کے لیے یا ایسی مسجد جہاں امام و مؤذن مستقل نہ ہوں، یا باقاعدہ اذان و اقامت نہ دی گئی ہو، یا وہاں لوگ انفرادی نماز پڑھتے ہوں، یا وہ راستے کی مسجد ہو تو ان تمام صورتوں میں دوسری جماعت کرانا جائز ہے ۔ پوچھی گئی صورت میں یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ تبلیغی مراکز میں مسجد کی حدود متعین ہوتی ہیں، جو دوسری یا متعدد جماعتیں مسجد کی مقررہ جماعت کے بعد ادا کی جاتی ہیں، وہ عموماً مسجد کی حدود سے باہر منعقد ہوتی ہیں، اس لیے اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ مزید یہ کہ تبلیغی مراکز، مثلاً رائیونڈ مرکز میں آنے والے افراد عموماً مسافر ہوتے ہیں، کیونکہ ان کا قیام پندرہ دن سے کم ہوتا ہے، اس لیے اگر وہ حدود میں مختصر لوگوں کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھیں تو اس کی بھی گنجائش ہے ۔

بذل المجهود:(435/3،ط:مركز الشيخ أبي الحسن الندوي)* ولفظه: ويكره تكرار الجماعة بأذان وإقامة في مسجد محلة لا في مسجد طريق، أو مسجد لا إمام له ولا مؤذن، انتهى.قال الشامي في «حاشيته» ويكره، أي تحريمًا لقول «الكافي»: لا يجوز، و«المجمع»: لا يباح، و«شرح الجامع الصغير»: إنه بدعة، قوله: «بأذان وإقامة»، عبارته في «الخزائن» أجمع مما هاهنا، ونَصُّها: يكره تكرار الجماعة في مسجد محلة بأذان وإقامة، إلَّا إذا صلَّى بهما فيه أولًا غيرُ أهله. *الشامية:(552/1،ط: دارالفكر)* (قوله ويكره) أي تحريما لقول الكافي لا يجوز والمجمع لا يباح وشرح الجامع الصغير إنه بدعة كما في رسالة السندي (قوله بأذان وإقامة إلخ) عبارته في الخزائن: أجمع مما هنا ونصها: يكره تكرار الجماعة في مسجد محلة.....بأذان وإقامة، إلا إذا صلى بهما فيه أولا غير أهله، لو أهله لكن بمخافتة الأذان، ولو كرر أهله بدونهما أو كان مسجد طريق جاز إجماعا؛ كما في مسجد ليس له إمام ولا مؤذن ويصلي الناس فيه فوجا فوجا، فإن الأفضل أن يصلي كل فريق بأذان وإقامة على حدة. *الفقه الاسلامي وادلته:(1182/2،ط:دار الفكر)* قالوا: يكره تكرار الجماعة بأذان وإقامة في مسجد محلة، إلا إذا صلى بهما فيه أولا غير أهله، أو أهله لكن بمخافته الأذان، أو كرر أهله الجماعة بدون الأذان والإقامة، أو كان مسجد طريق، أو مسجدا لا إمام له ولا مؤذن، ويصلي الناس فيه فوجا فوجا، والأفضل أن يصلي كل فريق بأذان وإقامة على حدة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئلے پر تیمم کرنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شیطان کو گالی دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کے سجدے میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اقالہ کی وضاحت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہرکےوفات کےبعدشوہرکی تصویردیکھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقیم کی مسافر امام کی اقتداء کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بے دھیانی میں آیتِ سجدہ سننے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عذر کی بنا پر عصر کی نماز مثل اول کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ دار کا دکان آگے کسی اور کو کرایہ پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے نقصان دہ ہونے کی صورت میں تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اہل بیت کے واسطہ سے دعا مانگنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تراویح میں درود اور تشہد پڑھنے کا حکم