تدفین

میت کو قبر میں رکھنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
2005
عبادات / جنائز / تدفین

میت کو قبر میں رکھنے کا طریقہ

سوال : میت کو قبر میں رکھنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ میت کو قبر میں رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ میت کا سر شمال کی جانب اور پیر جنوب کی جانب ہوں اور داہنے پہلو پر اس طرح لٹایا جائے کہ چہرہ اور جسم قبلہ رخ ہو اور پیچھے تھوڑی مٹی ڈال دی جائے، تاکہ جسم اپنی جگہ قائم رہے۔

حوالہ جات

*الدرالمختار : (2/ 235، ط: دارالفكر)*
ويوجه إليها) وجوبا، وينبغي كونه على شقه الأيمن ولا ينبش ليوجه إليها.

*الهندية: (1/ 166، ط: دارالفكر)*
ويوضع في القبر ‌على ‌جنبه ‌الأيمن مستقبل القبلة، كذا في الخلاصة .

*البحر الرائق : (2/ 208، ط: دارالكتاب الاسلامي )*
(قوله ‌ووجه ‌إلى ‌القبلة الميت) بذلك أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم ويكون على شقه الأيمن كما قدمناه، وفي الظهيرية وإذا دفن الميت مستدبر القبلة وأهالوا التراب عليه فإنه لا ينبش ليجعل مستقبل القبلة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
32
فتوی نمبر 2005کی تصدیق کریں